{AF}
اسلام قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام کے نظام کے نفاذ کی ذمہ داری ہم سب پر فرض ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلام قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام کے نظام کے نفاذ کی ذمہ داری ہم سب پر فرض ہے جو مشن نبی کریم ﷺ لے کر آئے تھے قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ اور اقامت دین جو امت کی ذمہ داری ہے اس کے لیے جدوجہد کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اسی سے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اعمال میں سب سے بڑھ کر اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے نفاذکی جدوجہد افضل ہے جس مقصد کے لیے ہم نے قربانیاں دی تھیں آزاد خطے کے چپے چپے پر جہاد ہوا ہے پاکستان کلمے کی بنیادپر حاصل کیا گیا جس کے لیے پوری قوم نے قربانی دی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی سیف الدین کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب اور سابق وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری راجہ خلیق کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مفتی سیف الدین کی دین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں اس مسجد سے لوگوں کو دین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا اور اسلامی تعلیمات کو استوار کرنا ہے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سابق وفاقی سیکرٹری راجہ خلیق الرحمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے صحافت اور تعلیم کے میدان میں گراں خدمات سر انجام دیں ،ملک و ملت کی امانت کو دیانت داری سے استعمال کیا اور ہماری جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے وہ رول ماڈل تھے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھاتے رہے اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔