{AF}
ظلم و ستم کے اس نظام کو جماعت اسلامی کے سوا کوئی نہیں بدل سکتا ،چوہدری محمد رفیق{/AF}
عباسپور( پ ر)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA17پونچھ 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ ظلم و ستم کے اس نظام کو جماعت اسلامی کے سوا کوئی نہیں بدل سکتا ،کرپشن سے پاک تعمیر کرو کشمیر کے سلوگن کو لے کر میدان میں نکلے ہیں عوام کو ان کے حقوق دلا کر دم لوں گا ،علاقائی اور برادری ازم کا نعرہ لگا کر میرٹ کا قتل عام کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں ،آزاد خطے کو ان روایتی قیادتوں نے 68سالوں میں نفرت،اقرباپروری،ظلم وستم کے سوا کچھ نہیں دیااپنے مفادات کے غلاموں کے احتساب کا وقت آچکا ہے حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لائے گی جس کے پاس دیانتدار ،باکردار اور صالح قیادت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس عباسپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرامیر جماعت اسلامی حلقہ نمبر1پروفیسر سردار ذوالفقار،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نذیر احمد اصلاحی،راجہ مختار علی خان،سردار مبارک خان،سردار ساجد عزیز،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدرافتخار انجم میر ،فیصل ساقی سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے ،اس موقع پر چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس دیانتدار اور صالح قیادت ہے جس کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں پر روایتی قیادتیں مسلط ہیں جو اپنے مفادات کے لیے علاقائی تعصب اور برادری ازم کا نعرہ لگا کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے لیے بہترین لائحہ عمل ہے ظلم وستم کے اس نظام کو بدلنے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسی لیڈر شپ جماعت اسلامی کے پاس ہے اس طرح کی لیڈر شپ کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں ہے ہم تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر امت کے اتحاد کے لیے سرگرم ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کریں گے ۔