{AF}
مظفرآباد ،نیلم اور ہٹیاں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے ہیں حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں {/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ مظفرآباد ،نیلم اور ہٹیاں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے ہیں حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں عوامی مسائل کا واحد حل نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ان تینوں اضلاع میں 5سالوں کے دوران کوئی ایک بڑا میگا پراجیکٹ نہ مل سکا متاثرین زلزلہ آج بھی شدید مشکلات کاشکار ہیں چند ہزار مہاجرین حکومت کی ناک کے نیچے مشکلات کا شکار ہو کر دھرنے دینے پر مجبور ہیں پورے ضلع نیلم میں ایک بھی گائنی کی ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے،نیلم کے تعلیمی ادارے ویران ہیں صحت کی سہولیات نا پید ہیں سڑکیں کھنڈرات ہیں نام نہاد تعلیمی پیکج محض سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ضلع ہٹیاں کی حالت بھی نا گفتہ بے ہے مظفرآباد نیلم میں ہائیڈل پراجیکٹ ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ان گھمبیر مسائل کا حل جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے حکمران دیہاڑی لگاؤ پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کرپشن کی سپیڈ میں اضافہ ہو رہا ہے نوجوان بے روزگار ہیں میرٹ کو پامال کر کے حکمران اپنے چند جیالوں کو نواز رہے ہیں ریاست کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے لیے حکومت کے پاس پورے 5سال لائحہ عمل بنانے کا ایجنڈا نہیں رہا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام رابطہ مہم تیز کریں ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں ان کو اپنی جماعت میں شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں کرپٹ اور لٹیرے اب زیادہ دیر مظفرآباد کی کرسی پر براجمان نہیں رہ سکتے ۔