جماعت اسلامی آزاد کشمیر پوری قوت سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی ۔نور الباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی آزاد کشمیر پوری قوت سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی ۔نور الباری {/AF}

راولپنڈی +ہری پور( پ ر ) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی ایل اے41ویلی 6نور الباری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومتوں نے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ہم مہاجرین مقیم پاکستان کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑیں گے۔ کرپٹ اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل اے 41ویلی 6 کے علاقوں ہری پور ، سرائے صالح، بالڈھیر ، خان پور ، بانڈی منیم اور دوسرے مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماعات سے سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر امور مہاجرین راجہ فاضل تبسم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ نو رالباری نے کہا کہ عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں ۔ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہر دور میں مہاجرین مقیم پاکستان کو سبز باغ دکھائے لیکن عملاً کسی حکمران نے مہاجرین کے مسائل حل نہیں کیے۔یہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان آج حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے اپنی چھت سے محروم ہیں اور عارضی ٹینٹوں میں قیام پذیر ہیں ۔ انہوں نے کہ اکہ آنے والے انتخابات میں کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔ صاف و شفاف انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں کا صف و شفاف ہونا ضروری ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر انتخابی فہرستوں کو صاف و شفاف بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب پلاٹوں اور پیسے کی سیاست نہیں چلے گی ملازمتوں کے جھانسے دے کر عوام کے ضمیر خریدنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے ۔اس سے قبل مہاجرین مقیم پاکستان کے نمائندوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر ثبوت ہونے کے باوجود ہمیں نہ تو ڈومیسائل دیا جا رہا ہے اور شناختی کارڈ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور حلقہ ایل اے41ویلی 6کے ممبر اسمبلی کے نمائندے ہم سے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنوانے کے لیے ہزاروں روپے لے رہے ہیں۔سیکرٹری احتساب بیورو ا اور دیگر ادارے ا س کا نوٹس لیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر