نکیال واقعہ افسوس ناک ہے ،آزاد خطے کے امن کو تباہ کرنے سے تحریک آزادی کشمیر پرمنفی اثرات پڑیں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanنکیال واقعہ افسوس ناک ہے ،آزاد خطے کے امن کو تباہ کرنے سے تحریک آزادی کشمیر پرمنفی اثرات پڑیں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفر آباد( پ ر)جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نکیال واقع افسوس ناک ہے ،آزاد خطے کے امن کو تباہ کرنے سے تحریک آزادی کشمیر پرمنفی اثرات پڑیں گے،یہاں کی پرامن فضاء اور رواداری کو قائم رہنا چاہیے یہ کشمیرکی آزادی کاتقاضاہے،چیف الیکشن کمشنر آل پارٹیز کانفرنس بلواکر ضابطہ اخلاق طے کروائیں جو بھی خلاف وزری کرتا ہے اس کو نااہل قراردیاجائے،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے مگر چند عناصر اس کو غلط استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں،آزاد کشمیرمیں سیاسی رواداری ہے اور یہ تحریک آزادی کے لیے ضروری ہے آزا دخطہ اقتدار کا ریس کیمپ نہیں تحریک کا بیس کیمپ ہے،انھوں نے کہاکہ نکیال میں قتل کی عدالتی تحقیقات کی جائیں جو بھی مجرم ہے اس کو سزاد ی جائے تاکہ آئندہ یہ ماحول خراب نہ ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر