آزاد خطے میں حقیقی اور اسلامی معاشرے کے قیام کے بغیر نہ کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی یہاں کے مسائل حل ہوں گے ،عبدالرشید ترابی ،میاں مقصود احمد

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے میں حقیقی اور اسلامی معاشرے کے قیام کے بغیر نہ کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی یہاں کے مسائل حل ہوں گے ،عبدالرشید ترابی ،میاں مقصود احمد {/AF}

مظفر آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی ضلع مظفر آباد کے زیر اہتمام تربیت گاہ اور یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے مشترکہ طو رپر کہا کہ آزاد خطے میں حقیقی اور اسلامی معاشرے کے قیام کے بغیر نہ کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی یہاں کے مسائل حل ہوں گے ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جس مشن کو ہم نے اختیار کیا ہے ، اس کے تقاضے اور کردار جو مطلوب ہے وہ پیدا کر نا ہے اس کے بغیر ہم کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے قول و فعل کے تضاد کو ختم کریں مشنری جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھر پور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی رول حاصل کرنے کی کوشش اور جدوجہد کر رہی ہے ۔ آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ اور ماڈل ریاست بنائے بغیر نہ ہمارے نوجوانوں کو روز گار ملے گا اور نہ مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیر آزاد ہوگا ۔ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو مظفر آباد پر فقید المثال استقبال کرے گی ۔ پہلے مظفر آباد سراج الحق کا دل کھول کر استقبال کریں ، جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کی ہے ، اور اول روز سے ہی وہ کشمیریوں کی تحریک کے ساتھ ہے۔ سراج الحق نے ساری اسلامی تحریکوں سے مشترکہ ڈیکلریشن جاری کروایا اور پانچ فروری میں پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں پانچ فروری کو منائیں گی ۔ اس موقع پر میاں مقصود احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ جب تک کشمیری مکمل آزادی حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک جماعت اسلامی پاکستان اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی ۔ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ میں موثر سیاسی کردار حاصل کرنا تحریک آزادی کشمیر کے مفاد میں ہے۔ کشمیر کے عوام آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں تا کہ یہاں حقیقی قیادت منتخب ہو اور وہ عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھائے انہوں نے کہا کہ مقیم مہاجرین پاکستان کے مسائل جماعت اسلامی نے ہمیشہ ترجیح اول رکھے اور آئندہ بھی ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اداکرے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقوں میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے تا کہ حقیقی منتخب ہو سکے۔ ا س موقع پر شیخ عقیل الرحمن ، قاضی شاہد حمید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر