{AF}
جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے جو خدمات سرا نجام دے رہی ہے وہ کسی دوسری جماعت کے حصے میں نہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
واہ کینٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جب تک اس ریاست میں اﷲ کا نظام قائم نہیں ہو گا نہ دنیا میں ہماری کامیابی ہے اور نہ ہی آخرت میں ہمارا کوئی حصہ ہے عوام ایک دفعہ جماعت اسلامی کو آزمائیں ان کی خواہشات پر پورا نہ اترے تو عوام دوسرا فیصلہ کرنے میں بھی آزاد ہے جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے جو خدمات سرا نجام دے رہی ہے وہ کسی دوسری جماعت کے حصے میں نہیں صحت کے میدان میں تعلیم کے میدان میں خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور عوام کی خدمت ہے خدمت کے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ جماعت اسلامی انتخابی معرکے میں اتری ہے عوام ساتھ دیں تو آزاد خطے کے مسائل حل کریں گے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اجتماعات کے دوران حلقہ وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جب میں اسمبلی میں تھا تو وسطی حلقے کے لیے 350سکیمیں دیں جن پر 100فیصد کام ہوا اسی طرح آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی کام کیے انہوں نے کہا کہ 5فروری پوری قوم بھرپور انداز سے منائے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے کشمیر کی آزادی کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کیا جائے جب تک بیس کیمپ کا کردار بحال نہیں ہو گا اس وقت تک کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنا بہت مشکل ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے سے بڑھ کر کام کرلیا ہے اور کررہے ہیں ان کی اس جدوجہد کو منزل تک پہنچانا یہ بیس کیمپ کی قیادت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے خوفزدہ ہو کر اپنی فوج کی تعداد کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس سے بھارت کے عزائم اور نریندر مودی کا جنگی جنون کھل کر سامنے آگیا ہے حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام اس خطرناک حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل طے کرے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق 5فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآباد تشریف لائیں گے کشمیری ان کا فقید المثال استقبال کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا بھی کشمیر اسمبلی اور کونسل کے اجلاس سے خطاب متوقع ہے میاں نواز شریف کشمیری قیادت کی مشاورت سے واضح اور دوٹو ک کشمیر پالیسی کا اعلان کریں ۔