حکومت پاکستان قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemحکومت پاکستان قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے ،قائد اعظم نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیتے ہوئے کشمیرپالیسی بھی ترتیب دی تھی آج اس پالیسی کی شدید ضرورت ہے کشمیری تکمیل پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں و ہ پر عزم ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبہ پنجاب سے آئے ہوئے ذمہ داران کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کی سیمینار سے سابق امیر صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈرڈاکٹر وسیم اختر،جاوید قصوری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے کشمیری نوجوان پر عزم ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے لازوال جدوجہد کی ہے اور عملاً ہندوستانی فوج کو شکست سے دوچار کیا ہے ،ہندوستان کو جب بھی مشکلات پیش آتی ہیں اس کی فوج پر مقبوضہ کشمیر میں دباؤ بڑھتا ہے تو وہ مذاکرات کے نام پر دنیا کو بھی گمراہ کرتا ہے اور وقت بھی حاصل کرتا ہے حکومت پاکستان اس خطرناک ہتھکنڈے کو اب استعمال نہ ہونے دے انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باقی جماعتیں بھی جماعت اسلامی پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے کشمیریوں کی پشتیبانی کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر