{AF}
شہادت حق کا جو راز مسلمانوں پر منکشف ہوا ہے اس راز کو بنی نو ع انسانوں تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ شیطان نے اﷲ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اس کی مخلوق کو اﷲ کی تابیداری سے دستبردار کروا کر گمراہ کرے گا مسلمانوں کو شیطان کے راستے کو چھوڑ کر اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے ،شہادت حق کا جو راز مسلمانوں پر منکشف ہوا ہے اس راز کو بنی نو ع انسانوں تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ،حق و صداقت کے اس پیغام کو مخلوق تک پہنچانے کے لیے اﷲ رب العزت نے انبیاؑ کو مبعوث کیا ،انبیاؑ کے آنے کا سلسلہ نبی ؐ کے بعد ختم ہو چکا ہے اور اب اس حق کو پوری انسانیت تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے دعوت اور تبلیغ کے بعد مدینہ منورہ میں ایک ماڈل ریاست قائم کی جو پوری انسانیت کے لیے نمونہ تھی اس ریاست کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کو اسلام کی دعوت دی گئی جب سے مسلمانوں نے باہم اختلافات اور مسائل پیدا کیے وہ خود ہی مسائل زدہ ہو کر چلے گئے آج پور ی دنیا میں مسلمان مغلوب ہیں جو غالب ہونے کے لیے آئے تھے مسلمانوں کے پاس حق کا علم ہے جس کوبلند کرنا اﷲ کی رضا کے لیے ضروری ہے مگر مسلمان اﷲ کے دئیے گئے نظام کو چھوڑ کر شیطانی نظام کے پیچھے چل رہے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر چل رہی ہے اور مدینے کی طرز کی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں عوام کی فلاح وبہبود بھی ہو نماز روزے کی تلقین بھی ہو پورے کے پورے دین پر عمل پیرا ہونا آسان ہو سود سے پاک معشیت ہو عدالتیں کچہریاں انصاف اور امن کے گہوارے ہوں یہ اسی صورت میں ہو گا جب آپ سب شیطانی نظام اور شیطانی راستے کو چھوڑ کر اﷲ کے نظام اور پیغمبر کی تعلیمات پر عمل کریں گے ،جماعت اسلامی ووٹ کی پرچی سے اسی نظام کو لانا چاہتی ہے جو اﷲ کے نبی ؐ نے لایا تھا ۔