{AF}
مساجد و مدارس مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر امت کے اتحاد اور یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مساجد و مدارس مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر امت کے اتحاد اور یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں،نئی نسل کی دینی تربیت ،قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ کیا جائے معاشرے میں دین کے حقیقی فہم اور ترجحات کے حوالے سے اپنی دعوت کو وسعت دی جائے،مسجد کا تقدس اور مقام جو نبی ؐ نے قائم کیا تھا اس کو بحال کیا جائے اور دعوت اور تبلیغ کے مراکز اصلاح معاشرہ کے لیے اپنا حقیقی کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مساجد و مدارس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین مساجد و مدارس فاؤنڈیشن راجہ خالد محمود اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ معاشرے کو فرقوں اور مسلکوں میں تقسیم کے بجائے جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے عالمی طاغوت کا ایجنڈا ہے کہ مساجد اور مدارس کو بدنام کرتے ہوئے ان کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ایک اسلامی ریاست میں حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی دینی تربیت کے لیے دینی اداروں کی معاونت و سرپرستی کرنا اس کے بجائے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اس مقدس مشن کے حوالے سے بے جا مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں حکومت اور ادارے طاغوت کے ایجنڈے کا ادراک رکھتے ہوئے مسلم معاشرے اور اسلامی ریاست کے ترجمان کا کردار اداکریں ،مساجد و مدارس کے لیے باقاعدہ بجٹ میں رقم مختص کی جانی چاہیے علماء کی تربیت اور تشکیل کا بھی مرکزی نظام ہونا چاہیے مساجد و مدارس فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کی بستیوں میں مساجد کی تعمیر اور فلاح وبہبود کی خدمات قابل تحسین ہیں معاشرے میں موجود مخیر حضرات ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،انہوں نے کہا کہ فرقوں اور مسلکوں سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشش کرنی چاہیے تا کہ دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکے۔