خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں ان کے تعاون سے آنے والی تبدیلی اور انقلاب دیر پا اور پائیدار ہو گا ،ڈاکٹر مشتاق احمد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkخواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں ان کے تعاون سے آنے والی تبدیلی اور انقلاب دیر پا اور پائیدار ہو گا ،ڈاکٹر مشتاق احمد{/AF}

کھوئی رٹہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 5ہٹیاں بالا ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں ان کے تعاون سے آنے والی تبدیلی اور انقلاب دیر پا اور پائیدار ہو گا ،دنیا میں جتنی بھی تحریکیں کامیاب ہوئی ہیں اس میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے ،سیکولر پارٹیوں نے خواتین کے کردار کو داغدار بنایا جماعت اسلامی خواتین کے حقیقی کردار اور احترام کو بحال کرے گی اسلام کے علاوہ کوئی نظام خواتین کو ان کے حقوق نہیں دلا سکتا ،کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والی خواتین جماعت اسلامی کے نامز دامیدوار حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ کی کامیابی کے لیے جدوجہدکریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حبیب الرحمان آفاقی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ جو خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں دیتا وہ اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہیں ہو گا اسلامی انقلاب اور تبدیلی میں خواتین اہم کردار ادا کریں نئی نسل خواتین کی گود سے پروان چڑھتی ہے وہ جس طرح بنانا چاہیں اسی طرح بنیں گی خواتین کا معاشرے میں ایک یونیورسٹی کا کردار ہے اور اسلام نے اس یونیورسٹی اور مورچے پر بہت توجہ دی ہے آج پورا مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ اس مورچے میں نقب لگانا چاہتا ہے وہ خواتین کو ہدف بنا کر کام کررہا ہے خواتین اس جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے مورچے کو مضبوط کریں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اسلامی خطوط پر کریں ان کو دیندار بنائیں اﷲ اور اس کے رسول سے جوڑیں امانت اور دیانت کا درس دیں عزت اور احترام بچوں کو سکھائیں ،مائیں اور بہنیں اسلامی معاشرے کو بنانے اور بھگاڑنے کا ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جو تحریک چل رہی ہے اس کے پیچھے خواتین کا بہت بڑا کردار ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کی ماؤں بہنوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ آزاد خطے کو ایک حقیقی اسلامی ماڈل خطہ بنانے کے لیے اپناکردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر