گزشتہ پچیس سالوں سے جس طرح کشمیریوں نے سیاسی اور عسکری میدان میں قربانیاں دیں ہیں یہ صدی کا عظیم معجزہ ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi گزشتہ پچیس سالوں سے جس طرح کشمیریوں نے سیاسی اور عسکری میدان میں قربانیاں دیں ہیں یہ صدی کا عظیم معجزہ ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

رولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان کے آئین میں کشمیرہندوستان کا حصہ نہیں ہے،کشمیریوں نے ہندوستان کے غصبانہ تسلط کے خلا ف اپنی آزادی کے لیے جہاد شروع کیا ہوا ہے،گزشتہ پچیس سالوں سے جس طرح کشمیریوں نے سیاسی اور عسکری میدان میں قربانیاں دیں ہیں یہ صدی کا عظیم معجزہ ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے کشمیر سنٹر کے زیر ہتمام یوم سیاہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فرزانہ یعقوب ،یوسف نسیم ،فارووق رحمانی،عبدالخالق وصی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،یوم سیاکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر یوں نے اپنی آزادی کے لیے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان کا یوم جمہوریہ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے ہے ہندوستان غاصب ملک ہے اس نے کشمیرپر قبضہ کیاہے،اس قبضے کے خلاف کشمیری جہاد کررہے ہیں،گزشتہ 25سالوں سے جاری آزادی کی لہر نے ہندوستان کو عملا کشمیر میں شکست سے دوچارکردیاہے،آج تحریک آزادی کشمیر کی لگام بزرگ قائدین اور ان جونوانوں کے ہاتھ میں ہے جنھوں نے بھارت کو ظلم اپنی انکھوں سے دیکھا ہے،ان کو اپنی آزادی کے راستے سے ہٹانا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے،کشمیریوں نے تحریک ٓزادی سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کر کے ذہنی طورپر آزادی حاصل کرلی ہے اب زمینی آزادی کا وقت بھی قریب ہے،کشمیری ہندوستان کے رعب سے نکل گئے ہیں،گیارہ ستمبر کے بعد کشمیر پر یوٹرن نے کشمیریوں کو مایوسی کاپیغام ملا مگر سید علی گیلانی اور دیگر قائدین کی قیادت میں کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیریوں کی پشت پر ایٹمی پاکستان ہے ، مگر لیڈر شپ نہیں میں نے مشرف کو دو ٹوک کہا کہ کشمیر کاز کو آپ کی پالیسی سے نقصان ہوگا ، امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں قدم نہیں جما سکتا تھا ، وہ کشمیر کی تحریک کو کامیاب کرواسکتے تھے، بین الاقوامی کانفرنسز بلاکر عالمی رہنماؤں کو کیرن ، ٹیٹوال اور چکوٹھی لے جا سکتے تھے انہیں کشمیری قیادت سے ملاقات کرواسکتے تھے، مگر ایسا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا ۔ اب بھی وقت ہے کہ پاکستان کے حکمران قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیا کریں ہندوستان کودنیا میں بے نقاب کریں ، انہوں نے کہا کہ جہاں قائد اعظم نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا تھا وہاں قائد اعظم نے کشمیر پالیسی بھی دی تھی اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ پانچ فروری کو نوا زشریف مظفر آباد جا کر اسمبلی کونسل اور کشمیری قیادت کی مشاورت سے لائحہ عمل کا واضح اور دو ٹوک اعلان کریں ، انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ، جماعت اسلامی کا ایک ہی نظم ہے ۔ضیاء الحق سے لے کر آج تک جتنے بھی حکمرانوں سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں ان سب سے جی بی کے عوام کی جتنی ترجمانی ہو سکتی تھی وہ میں نے کی ہے گلگت بلتستان کو حقوق ملنا چاہیے کشمیری شہداء سے کسی کوغداری نہیں کرنے دیں گے اور کوئی ایسی بے تدبیری بھی نہ کی جائے جس سے نقصان ہو۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر کشمیر رابطہ کونسل کے پیٹ فارم سے ایک کلینڈر بنایا جو حکومت تک پہنچایا مگر حکومت نے خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی ، ہم نے مودی کے خلاف احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم چلائی جائے میڈیا کو متحرک کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ ہندوستان ،پاکستان کو تخریب کاری کا نشانہ بنا رہا ہے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ چیف آف آرمی سٹاف نے ہندوستان کا ہاتھ بتایا ۔ سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک صفحے پر نہ ہوئے تو یہ خطہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر