{AF}
راجہ محل کے عوام اب بیدارہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،محمودالحسن چودھری{/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر محمودالحسن چودھری نے کہاہے کہ راجہ محل کو حلقہ نہ بنایاگیاتو کوئی مائی کالعل یہاں داخل نہیں ہوسکتا،یہاں کے عوام کو معلوم ہے کہ کون اس کی راہ میں رکاوٹ ہے اور کون اس حلقے کو بننے نہیں دے رہاہے،آبادی اور رقبے کے لحاظ سے آزاد کشمیرکا سب سے بڑا حلقہ ہے اور گزشتہ چالیس سال سے سے اسی طرح چل رہاہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامن رابطہ مہم کے دوران کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اگر آزاد کشمیر میں باقی تین حلقے بن سکتے ہیں نیلم ،حویلی اور راولاکوٹ میں حلقے بنے سکتے ہیں تو کوٹلی میں راجہ محل حلقہ کیوں نہیں بن سکتا،انھوں نے خبردار کیا کہ اگر یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی جاری رہے تو شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے اور یہاں کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے،انھوں نے کہاکہ کوٹلی شہر کاالگ حلقہ ہونا چاہیے یہ ہمارا مطالبہ ہے،انھوں نے کہاکہ یہاں کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اب دھوکہ نہیں ہونے دیں گے راجہ محل کے عوام اب بیدارہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،میں یہاں کے عوام کے ساتھ خود ڈنڈا لے کر نکلوں گا دیکھوں گا کوئی مائی کالعل ہے جو ہمارے عوام کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے اور حقوق نہیں دینے دیتا،انھوں نے کہاکہ یہ راجہ محل پورے آزاد کشمیرمیں سب سے پسماندہ ہے یہاں بنیا دی انسانی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جہاد کرے گی اور رائے عامہ کو ساتھ ملا کر کرے گی،اب وقت آگیاہے کہ یہاں کے عوام اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آٹھیں اور ظالموں کے ہاتھ پکڑ کر ان کوروکیں۔