وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں آ کر پاکستان کی جنگ یہاں نہ لڑیں ، بلکہ رواداری کی فضا کو قائم رہنے دیں ،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوفاقی وزراء آزاد کشمیر میں آ کر پاکستان کی جنگ یہاں نہ لڑیں ، بلکہ رواداری کی فضا کو قائم رہنے دیں ،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

مظفر آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی مظفر آباد شہرشیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں آ کر پاکستان کی جنگ یہاں نہ لڑیں ، بلکہ رواداری کی فضا کو قائم رہنے دیں ، یہ حساس اور متنازعہ خطہ ہے یہاں سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت یا منفی دونوں اثرات پڑتے ہیں اس لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ انتخابی معرکے میں اتری ہے ، عوام ساتھ دیں تو نظام بدل دیں گے ، انہون نے کہا کہ باقی پارٹیوں کی ترجیح اپنے عزیزوں کو نوازنے کی ہے ، جبکہ جماعت اسلامی عام آدمی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو لے کر میدان میں اتری ہے ، تحریک آزادی کشمیرمیں جماعت اسلامی کی لازوال قربانیاں ہیں ، اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام کی خدمات کا بھی شاندار ریکارڈ رکھتی ہے ، جب بھی کوئی آزمائش آن پڑی زلزلہ ہو یا سیلاب جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے ، جبکہ حکمرانوں نے امداد کے نام پر لوٹ مار کی ہے ، عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ لوٹ مار کے اس کلچر کو ختم کر کے اسلام کے عادلانہ نظام کو قائم کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر