{AF}
آزاد خطے میں مسائل کی ذمہ دار وہ پارٹیاں ہیں جو مختلف ناموں کے ساتھ اقتدار میں ہیں یا رہی ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ،چھتر،نڑیولہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروامیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے میں مسائل کی ذمہ دار وہ پارٹیاں ہیں جو مختلف ناموں کے ساتھ اقتدار میں ہیں یا رہی ہیں،آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام ہمیشہ وزارت امور کشمیرنے پیدا کیا،وزارت امور کشمیرنے کشمیری لیڈروں کومرغوں کی طرح لڑیا،آزاد کشمیرکی قیادت کو قومی وقار اورخوداحتسابی کا خیا ل رکھتے ہوئے حکمت عملی اپنانا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران چھتر اور جنوبی باغ ،نڑیولہ کے مقامات پر عوامی اجتماعا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان موقعوں پر درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور عبدالرشید م ترابی کی حمایت کا اعلان کیا،ا س موقع پر امیر حلقہ آزاد طارق،امیر جنوبی باغ اور امیر نڑیولہ سیمیت دیگرقائدین نے بھی خطاب کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وزارت امور کشمیرکے کندھوں پر بیٹھا کر آزاد کشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت مسلط کی گئی،اس وقت وزارت امور کشمیرکے اس کردار کی مسلم لیگ ن شدید الفاظ میں مذمت کرتی تھی آج وہ اگر خود اس گھوڑے پر سوار ہوکر خود کو دلہا بنالے تو پھر ریاست کو تشخص کیا رہے گا،اس سیاسی کلچر کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل کیے حل ہوں گے ،نظا م کیسے بدلے گا،مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے پرانے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے اس کلچرکو پروان نہ چڑھنے دے،کشمیرکونسل اور آزاد کشمیرکی حکومت دونوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس موقع پر عوام کے ضمیر خریدنے کی منڈیاں نہ لگائے،عوام کی سکیمیں دی جائیں تو چل رہی ہیں چاہیے حکومت کی ہوں یا کونسل کی کی مگر جعلی اعلانات نہ کونسل کرے اور نہ آزاد حکومت کرے تاکہ عوام فیصلہ کریں،عوام جس کے حق میں فیصلہ کریں اس کو تسلیم کیا جائے اور اس کو پورا موقع دیا جائے کہ وہ پانچ سال کام کرے کرپشن نہیں کام کرے،انھوں نے کہاکہ ہم ایک طرف مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اگر یہاں عوام کو فیصلہ کرنے میں آزاد نہ چھوڑا جائے تو پھر ہم مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بات کیسے کریں گے،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے وہ فور طور پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطا بق الیکشن کمشنر کا تقرر کرے اور انتخابی پراسیس شروع کرے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے اندر حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لاسکتی ہے جس نے عوام کے حقو ق کی جنگ عدالتوں میں لڑی عوام کی سطح پر لڑی اور ایک جمہوری جماعت ہے اور اسلامی اقدار کی پاسداراور اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات ہیں عوام کی شاندار خدمت کی ہے اگر حکومت کے وسائل جماعت اسلامی کے پاس ہوں توآزاد خطے کو ماڈل ریاست بنادے ۔