گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان بے اعتمادی پیدا ہوگی جو نقصان دے ہے،محمد غالب

{AF}muhammed ghalibگلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان بے اعتمادی پیدا ہوگی جو نقصان دے ہے،محمد غالب {/AF}

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان بے اعتمادی پیدا ہوگی جو نقصان دے ہے،محمد غالب

عالمی سطح پر ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا نام بھی نہیں لے سکیں گے،حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے،کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں برمنگھم ( پ ر)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان بے اعتمادی پیدا ہوگی جو نقصان دے ہے،عالمی سطح پر ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا نام بھی نہیں لے سکیں گے،حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے،کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے حوالے جس طرح کی خبریں آرہی ہیں ایسے حالات آزاد کشمیر کی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے لے بڑی آزمائش کے ہیں کہ اس کوشش کو اگر وہ روک نہ سکے تو پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کا نام لینا بھی مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ساری جماعتوں کا اس پر ہمیشہ مشترکہ موقف ہے مگر اب حالات ایسے آ رہے ہیں کہ وہ کتنی جرات اور استقامت دکھا سکیں گے پیپلز پارٹی پاکستان کے چئیرمین بلاول زرداری صوبہ بنانے کے حمائت کر چکے ہیں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے سامنے کیا جرات کرے گی اور تحریک انصاف کا ابھی موقف سامنے نہیں آیا اس طرح کی خاموشی رہی تو آزاد خطے کو بھی صوبہ بنانا آسان ہو جائے گا ۔ محمد غالب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلٰی نے لندن پہنچنے پر اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں صوبہ بنانے کا اعلان ہو جائے گا اور اس کے بعد بھارتی حکومت کو جواز مل جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنا لے اورآئین میں ترمیم کر کے ہمیشہ کے لے مسلہ کو ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے یہ مسلہ کشمیر کی متنازہ حثیت کو ختم کرنے کے مترادف ہے اس سے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان بھی بے اعتمادی پیدا ہو گی اور بھارت اس سے بھر پور فائدہ اٹھاے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر