وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف وفاقی وزراء کی آزاد کشمیرمیں زبان درازی کا سختی سے نوٹس لیں، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف وفاقی وزراء کی آزاد کشمیرمیں زبان درازی کا سختی سے نوٹس لیں، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف وفاقی وزراء کی آزاد کشمیرمیں زبان درازی کا سختی سے نوٹس لیں،یہ خطہ کسی نے تشتری میں رکھ کے نہیں دیا بلکہ یہاں کے مجاہدین نے جہاد کرکے حاصل کیاہے،مسئلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ خطے کے عوام کی عزت اور وقارکا ہے،وفاقی وزاء نے یہاں آکر جس طرح کی زبان استعمال کی یہ ان کو زیب نہیں دیتی،ان خیالات کااظہارا نھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنرمیٹنگ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزادخطے اور گلگت بلتستان کے عوام کا المیہ یہ رہاہے کہ یہاں قیادت ا س طرح کی نہ مل سکی جو یہاں کے عوام کے حقوق کی بات کرتی ان کے لیے کوئی باوقار سیٹ اپ تشکیل دیتی،چاپلوسی کی سیاست نے آزاد خطے کو بے وقار کردیاہے،قومی وسائل لوٹ مارکر کے خود بھی ہڑپ کیے جارہے ہیں اور باریف کیس بھر بھر کر پاکستان میں اپنی نوکریاں نچانے اور عہدے خریدنے کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جب اس طرح کیا جائے گا تو ہماری قوم کی عزت اور وقار کیسے بحال ہوگی،انھوں نے کہاکہ یہ حساس خطہ ہے یہاں آکر وفاقی وزراء کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیرکے اندر پانچ لاکھ شہداء اسلام آزادی اور پاکستان کے لیے قربان ہوئے ہیں اور اب بھی ہورہے ہیں،انھوں نے کہاکہ 70بر س سے دیسی اور بنارسی ٹھگ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں،ی چھوٹا خطہ ہر طرح کے وسائل سے مالامال ہے مگر نااہل قیادت نے یہاں کوئی تعمیروترقی نہیں ہونے دی ،آج یہ خطہ دنیا کیا پسماندہ ترین خطہ ہے،ریاست کا سارا بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتاہے،حتیٰ کے زکواۃ اور بیت المال بھی ان کی دست برد سے بچاہوا نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ انھوں نے انہی چورلٹیروں کو دوبارہ لانا ہے یا تبدیلی کے ایجنڈا لے کرآنے والی جماعت اسلامی کو لے کرآنا ہے،عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیاتو کرپشن ختم کریں گے آزا دخطے کوماڈل ریاست بنائیں گے،اسلامی قوانین کا نفاذ کریں گے،لوگوں کو حقوق ان کے گھروں کی دھلیز پرفراہم کرنے کا بندوبست کریں گے،نوجوانوں کے لیے روزگارفراہم کرنے کا اہتمام کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر