وفاقی وزراء آزاد ی کے بیس کیمپ میں سے غیر محتاط بیانات دے کر پاکستان کو متنازع نہ بنائیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi وفاقی وزراء آزاد ی کے بیس کیمپ میں سے غیر محتاط بیانات دے کر پاکستان کو متنازع نہ بنائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ۔نعمانپورہ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وامیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہاہے وفاقی وزراء آزاد ی کے بیس کیمپ میں سے غیر محتاط بیانات دے کر پاکستان کو متنازع نہ بنائیں،وفاقی وزراء کے غیر محتاط بیانات سے تلخی کی فضاء پیدا ہونا افسوناک ہے،قومی قیادت کو ذمہ داری کا حساس کرنا چاہیے آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طورپر جاری کردہ ضابط اخلاق کی پاستداری کی جائے ،کشمیرکونسل اور آزاد کشمیرحکومت کے صوابدیدی فنڈز عوام کے ضمیرخریدنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے،گلگت بلتستان پر قائم کمیٹی کے پاس سفارشات ہیں تو کشمیری قیادت کے سامنے پیش کرے بند کمروں میں پکنے والی ہنڈیا شکوک وشہات پیدا کررہی ہے ، ان خیالا ت اظہارانھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران جگلڑی ،بیرپانی ،سڑول اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع امیر ضلع نثار شائق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا، اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قومی قیادت کے طرز عمل اور رویے سے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام جانا چاہیے ہماری قیادت کو اس کا حساس کرنا چاہیے،اور وفاقی وزراء کو اس کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے،وہ کشمیرمیں آئیں سب کے مہمان ہیں ان کا احترام کرتے ہیں جس طرح جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق بھی دورہ کرتے ہیں ان کے دورے سے عوامی مسائل بھی اجاگرہوتے ہیں قومی مسائل بھی زیر باعث آتے ہیں کشمیری اپنا پیغام پاکستان تک بھی پہنچاتے ہیں بھارت تک بھی پہنچاتے ہیں مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے حوصلے کا باعث بنتے ہیں اور عالمی برداری کو بھی پیغام دیتے ہیں،باقی جماعتوں کے قائدین کو سراج الحق کی تقلیدکرنی چاہیے،انھوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں ان کو پتہ ہے کہ کس جماعت کا کیا کردار ہے تحریک آزادی کے لیے کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا ہے،اﷲ کا شکرہے کہ جماعت اسلامی اس معاملے میں شاندار ریکارڈ رکھتی ہے جماعت اسلامی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور باقی جماعتوں کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے ،ایک پوزیشن جماعت ہونے کے باوجود جماعت اسلامی آج بھی خدمت کے میدان میں صحت کے میدان میں یتیم بچوں کی کفالت کے میدان میں کروڑ وں روپے خرچ کررہی ہے اور حکومت کے وسائل لوٹے جارہے ہیں،کرپشن کی نذر رہے ہیں،سکیمیں کاغذوں میں بن رہی ہیں اور پیسے ٹھیکداورں کی جیبوں میں جارہے ہیں،زکواۃ فنڈز اور بیت المال تک محفوظ نہیں ہے،قومی تشخص اور غیرت تو بہت دور کی بات ہے،اﷲ کے نبی ﷺ نے ہمیں ایک امت بنایا مگر ان ظالموں حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے اس امت کو برادریوں میں تقسیم کردیا،جماعت اسلامی اس کو ایک بار پھر امت بنائے گی ہماری ایک برداری ہے اور وہ ہے کلمے والی برداری ،انھوں نے کہاکہ آج دین کی چھت حکومت قائم نہیں ہے اس کاقیام سب مسلمانوں پر فرض ہے ،تمام لوگ نوجوان اٹھیں اور میرا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں بیس کیمپ میں ایک نظریاتی حکومت کا قیام ضروری ہے،یہ تحریک آزادی کا تقاضابھی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی ضروری ہے، ان موقعوں پر جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کوبھی عبدالرشید ترابی نے مبارک باد پیش کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر