{AF}
جماعت اسلامی کفل گڑھ نے سڑکوں کی عدم تعمیر،کرپشن او ربے روزگاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا{/AF}
ہاڑی گہل ( پ ر )جماعت اسلامی کفل گڑھ نے سڑکوں کی عدم تعمیر،کرپشن او ربے روزگاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، یہ اعلان جماعت اسلامی کفل گڑھ کے اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں کفل گڑھ کے امیر راجہ شفاعت،عبدالخالق،راجہ محمد عبداﷲ،صوفی خان محمد،ر،راجہ عارف خان،اجہ منصف،سردار طفیل،عارف جنجوعہ،راجہ افضل خان،،حولدار اشرف ،راجہ تسلیم خان،زرین خان، راجہ افتخار،راجہ لیاقت،راجہ ارشد ،فرخ،عبدالرحمان ،انعام الحق،احسن ،ولید،عمران،نذیر حسین ،عتیق احمد ،مزمل ،لیاقت انور،محمدسرفراز، انورخان،نصیرخان،سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کفل گڑھ کے امیر راجہ شفاعت نے کہاکہ کفل گڑھ کا سابق دور اور موجودہ دور میں نظراندازکیا گیاہے،کفل گڑھ کی مین سڑک کی حالت دیکھ کر ترس آتاہے،داڑاکوٹ روڈ ،سلاخی روڈ پر گاڑ ی کا چلنا مشکل ہوچکاہے،سی طرح کفل گڑھ کی دیگر لنگ روڈز کی حالت بھی خراب ہے،کفل گڑھ سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ 25ہزار نفوس پر مشتمل اس گاؤں کے نوجوانون بے روزگاری ہیں ان کو جماعت اسلامی کے سو اکوئی پرسان حال نہیں ہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کفل گڑھ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کفن پہن کر نکلی ہے،نوجوانوں کو شامل کرکے مین روڈ بند کریں احتجاج کریں گے اگر اس پر بھی کچھ نہ ہواتو پھر مزید لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔