{AF}
نبی ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،نبی ﷺ کی اتباع ہی میں فلاح ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ملوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کا قیام اور کشمیرکی آزادی کا واحد مقصد اﷲ کے دین کا غلبہ تھالیکن 70سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہ ہوسکا،جس کی وجہ سے آج ہم مسائل کاشکا ر ہیں،نبی ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،نبی ﷺ کی اتباع ہی میں فلاح ہے،سیرت وکردار کے ہتھیار سے لیس کرجو لوگ اسمبلی میں پہنچیں گے تو عوام کے مسائل بھی حل کریں گے کرپشن بھی نہیں کرے گے اور اﷲ کے دین کے نافذ کے لیے عملی جدوجہد کریں گے آج ہمارے حکمران اور عوام عملی طورپر اسوہ رسول ﷺ کے برعکس زندگیاں گزاررہے ہیں،جس کی وجہ سے مسائل اور مشکلات ہیں،عوام اپنے تعلق کو اﷲ کے ساتھ مضبوط کریں اور اپنے عقائد اور معاملات کو درست طرز پر رکھیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع باغ کے امیر نثار شائق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نبی ﷺ نے امت کو امت واحد بنایا مگر ہم نے امت کو فرقوں علاقوں اور برادریوں میں تقسیم کردیا،معاشرے جب علاقوں ،برادریوں میں تقسیم ہوتے ہیں تو پھر قائم نہیں رسکتے ہیں،پھر ظلم نانصافی اور کرپشن کا دوردورہ ہوتا ہے،میرٹ کا قتل عام ہوتا ہے جس نے عام شہری کو پریشان کردیاہے،ان حالات میں مظلوموں کی مدد کرنا ان کی دادرسی کرنا یہ جہاد ہے،انھوں نے کہاکہ بے عمل قیادت ہی ہمارے مسائل کی جڑ ہے ان کو تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کا مشن اﷲ کے دین کا قیام اور غلبہ تھا یہی مشن جماعت اسلامی کا ہے اقامت دین کا کام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،اﷲ کا دین غالب ہوگا تو کوئی رشوت نہیں لے گا چوری نہیں کرے گا میرٹ پامال نہیں کرے گا حق دار کا حق غصب نہیں کرے گا اخوت اور رواداری پیدا ہوگی،حق عوام کے گھر وں کی دھلیز پر ملے گا،جماعت اسلامی یہی نظام لانا چاہتی ہے اور عوام سے اسی نظام کے لیے مدد مانگ رہی ہے جماعت اسلامی اسلامی نظام چاہتی ہے،رائے عامہ منظم کرکے تبدیلی کی حامی ہے ،عوام کو اپنے ساتھ ملا کر ان کو دین کے ساتھ جوڑ کر نبی ﷺ کے پیروی کرتے ہوئے اپنا آپ بھی بدلیں اور عوام الناس کے لیے خیر خواہ بنیں ۔