حفیظ الرحمان کو مجیب الرحمان نہیں بننے دیں, امیر جماعت اسلامی ضلع استور عبدالرحمان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحفیظ الرحمان کو مجیب الرحمان نہیں بننے دیں, امیر جماعت اسلامی ضلع استور  عبدالرحمان{/AF}

استور( پ ر) جماعت اسلامی ضلع استور کے امیر عبدالرحمان نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمان کو مجیب الرحمان نہیں بننے دیں گے،وزیر اعلیٰ نے 11جنوری کے اخبار میں ہمارے بیان کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ماضی میں جی بی کے کچھ علاقے کشمیر کا حصہ نہیں رہے ان کو آئین پاکستان کا حصہ بنانا کوئی مسئلہ نہیں ہے ان کی یہی سوچ تقسیم گلگت بلتستان کے پیچھے کار فرما ہے ہم بہت دور نہیں جائیں گے ہم وزیر اعلیٰ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ماضی میں 1947ء کو جب گلگت بلتستان آزاد ہوا اس وقت موجودہ گلگت بلتستان کی حیثیت کیا تھی؟ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر گلگت بلتستان کی وحدت کی حفاظت کریں گے اور گلگت بلتستان تقسیم کشمیر کی پہلی سیڑھی ہو گی انہوں نے کہاکہ معاشرے میں انتشار وہی لوگ پھیلا رہے ہیں جو فرقہ وارانہ سوچ کے تحت ایوان اقتدار تک پہنچے ہیں وہ اس طرح کی سوچ رکھ سکتے ہیں ملک وملت کی سلامتی کے لیے جماعت اسلامی کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں چاہیے اقتدار ہو یا نہ ہو جماعت اسلامی کی بنگلہ دیش میں پاکستان کے ساتھ دینے کی قربانیاں اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہاکہ یہاں فرقوں کی تقسیم کے بعد اب عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کو مجیب الرحمان نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑی ہے اور اس تسلسل کو ہر حال میں جاری رکھیں گے انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر