لوگوں کو دین کی طرف بلانا اور ان کو اﷲ کے ساتھ جوڑنا یہ سب سے بڑی نیکی اور جہاد ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid لوگوں کو دین کی طرف بلانا اور ان کو اﷲ کے ساتھ جوڑنا یہ سب سے بڑی نیکی اور جہاد ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمودنے کہا ہے کہ لوگوں کو دین کی طرف بلانا اور ان کو اﷲ کے ساتھ جوڑنا یہ سب سے بڑی نیکی اور جہاد ہے اﷲ کے دین کو چھوڑ کر امت مسلمہ آج شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہے جب تک معاشرے کو اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق قائم نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے دین اور عد ل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر نکلی ہے کہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے آزاد کر کے ایک اﷲ کی غلامی میں دے ان خیالات کااظہار انہوں نے راولاکوٹ شہر میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قرآن کا آج ہم پر سب سے برا حق یہ ہے کہ ہم اس کے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد کریں جب تک اس امت نے قرآن کو اپنے سینوں سے لگائے رکھا اور اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھا اس وقت تک یہ امت عروج پر رہی اور جب اس امت نے اﷲ اور قرآن کو چھوڑ کر مغرب کو اپنا آقا بنایا اس وقت یہ پستیوں کی طرف چلی گئی اور آج بھی اگر ہم اﷲ کی طرف رجوع نہیں کریں گے اﷲ کے دئیے ہوئے نظا م کو قائم نہیں کریں گے تو ہمارے مسائل حل نہیں ہو ں گے اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا پوری امت پرفرض ہے اور اس کے لیے اپنی جان مال اور وقت لگانا ضروری ہے اپنی جان مال اور وقت قربان کیے بغیر اﷲ کی رضا کا حصول ممکن نہیں ہے پوری اسلامی تاریخ اور انبیاؑ کی زندگیوں کو اٹھا کر دیکھ لیں وہ جہد مسلسل سے عبارت ہیں ،نبی ﷺ جن کی ہم امت ہیں انہوں نے اس راہ میں اپنے دندان مبارک شہید کروائے صحابہ کرام نے ان کی سنت پر چلتے ہوئے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کر کے اس دین کو ہم تک پہنچایا اور آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود بھی اﷲ اور اس کے رسول کی تعلیمات کو اپنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں جماعت اسلامی کی دعوت کا تسلسل در اصل انبیاؑ اور نبی ؐ کی دعوت ہے جماعت اسلامی کوئی نئی دعوت نہیں دے رہی ہے بلکہ انبیاؑ کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ نے اس دین کو غالب کرنے کے لیے دنیا میں بھیجا ہے اور اس کو غالب کرنے کے لیے جدوجہد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر