{AF}
ضلع گجرانوالہ میں مقیم کشمیری مہاجرین حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو ایک لاکھ ای میل بھیجیں گے ،راجہ فاضل تبسم{/AF}
گجرانوالہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ ضلع گجرانوالہ میں مقیم کشمیری مہاجرین حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو ایک لاکھ ای میل بھیجیں گے ،حلقہ گجرانوالہ سے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی مہاجرین حقیقی نمائندوں کو مظفرآباد اسمبلی میں بھیجیں تا کہ ان کے مسائل حل ہوں اور کشمیر کی نمائندگی بھی ہو جماعت اسلامی نے مہاجرین کی بھرپور خدمت کی ہے اور تحریک آزاد ی کشمیر میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اس لیے مہاجرین جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دے کر اس حلقے سے کامیاب کروائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران گجرانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سردار ریاض ،سابق امیر ضلع ڈاکٹریوسف طارق ،فیاض منیر جرال ،کپٹن ناصر ،فاروق افضل چغتائی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر ضلع گجرانوالہ کی تنظیم نو بھی کی گئی اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے ڈاکٹر یوسف طارق کو نئے سیشن کے لیے ضلع گجرانوالہ کا امیر منتخب کیا ،نئی تنظیم میں سیکرٹری ضلع فیاض منیر جرال مقرر کیے گئے ،ڈاکٹر یوسف طارق نے مشاورت سے 3نائب امراء کا تقرر بھی کیا سردار ریاض،کپٹن ناصر،مطلوب شامل ہیں جبکہ موسیٰ سیکرٹری مالیات مقرر ہوئے اورسوشل میڈیا کے لیے فاروق افضل کو کو آرڈنیٹر نامزد کیا گیا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی پاکستان بھر میں مقیم مہاجرین جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اورمہاجرین کی خوشخالی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتری ہے مہاجرین اس دفعہ اپنی رائے دہی جماعت اسلامی کے حق میں استعمال کریں تا کہ آپ کے مسائل بھی حل ہوں اور کشمیر کی آزادی کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔