{AF}
کارکن آمدہ انتخابات کو ایک چیلنج کے طورپر قبول کریں اور ثابت کریں کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی قوت ہے اور یہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،عبدالرشیدترابی {/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلع ہے کارکن اس کو اور مضبوط کریں،آمدہ انتخابات ایک چیلنجز کے طورپر قبول کریں اور ثابت کریں کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی قوت ہے اور یہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،پارٹیاں اور چوغے بدل بدل کرکے عوام کو دھوکہ دینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن خون کی طرح عوام کے اندر دوڑ جائیں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،کرپشن میں لت پت لٹیروں آپ کے سامنے نہیں ٹھہرسکتے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوان حلقہ وسطی کے اراکین جنرل کونسل اور ذمہ داران کے اہم جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حلقہ وسطی باغ کے امیر آزاد طارق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ہر فرد اﷲ کے دین کی سربلندی اپنی زندگی کامشن بنائے ہروقت اپنا جائز لیں،حلف رکینت کے تقاضے کیسے پورے کیے جائیں،کوشش کریں کہ قول وعمل میں یکسانیت پیدا ہوجو کہیں اس پر عمل کریں،معاشرے کے لیے ماڈل بنائیں خود ماڈل بن کر دیکھیں اور عوام خود آپ کے گرد جمع ہوں آپ پر اعتبار کریں،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں عوام کے ترجمان بنیں عوامی مسائل حل کرنا ان کی مشکل میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا یہ بھی عبادت ہے اور اﷲ کو یہ عبادت بہت پسند ہے،جماعت اسلامی مخلوق خداکو بھلائی اور خیر خواہی کے دعوت دیتی ہے،انھوں نے کہاکہ خود بھی تیار ہوں اور عوام کو بھی جماعت اسلامی میں شامل کریں،موثر افراد کو شامل کریں ،تمام وارڈز میں نئے ممبران کا اضافہ کریں حلقہ وسطی باغ میں 10ہزار نئے ممبر بنائیں،ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں،جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیرمیں انتخابات میں حصہ لے گی، موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے،جماعت اسلامی نے عوام کی شاندار خدمت کی ان کی نمائندگی اور ترجمانی کی ہے،جماعت اسلامی کے کارکن اپنے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں جائیں عوام کو اپنے ساتھ شامل کریں،تحریک آزادی کشمیرمیں ہماری قربانیاں سب کے سامنے ہیں سب اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نے قربانیاں دیں ہیں،ریاست کے اندر جب بھی کوئی آفت آئی جماعت اسلامی نے شاندار خدمت کی ،انھوں نے کہاکہ عوام میں شعور بید ار کریں کہ اگر وہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے ساتھ دیں تو ہم ان کے لیے عدل انصاف پر مبنی نظام قائم کریں گے جہاں غریب کا حق ا س کی دھلیزپر دیں گے،نوجوانوں کے لیے روزگار پر بندوبست کریں گے،ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،جماعت اسلامی ریاست سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی ایسا نظام حکومت دے گی جس کو دیکھ کر یورپ بھی رشک کرے گا،جماعت اسلامی مدینے کی طرز پر اسلامی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد رکرہی ہے اس کے لیے جو بھی جان مال اور وقت لگائے گا،اس کو دنیا اور آخرت دونوں میں اجر ملے گا،انھوں نے کہاکہ قومی لیٹرے عوام کو 70برس سے لوٹ رہے ہیں اب عوام ان سے نجات حاص کریں جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرے گی ،فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیاجائے تاکہ بھروقت انتخابات ہوسکیں۔