جمہوریت کے لبادے میں مافیاز عوام پر مسلط ہیں ان سے نجات حاصل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، عبدالرشیدترابی

{AF}abdul rasheed turabiجمہوریت کے لبادے میں مافیاز عوام پر مسلط ہیں ان سے نجات حاصل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، عبدالرشیدترابی{/AF}

ملوٹ ،کفل گڑھ،ہاڑی گہل( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ جمہوریت کے لبادے میں مافیاز عوام پر مسلط ہیں ان سے نجات حاصل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،شربت وہی ہے بوتلیں بدلی جارہی ہیں نئے چوغے پہن کر عوام کو گمراہ کیا جارہاہے عوام ہشیار رہے ہیں ان کے دھوکے میں نہ آئیں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آزاد خطے کو مدینے کی طرز پر ماڈل ریاست بنائیں گے،آزمودہ قیادت اور پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،جماعت اسلامی نے حکومت کے بغیر جو عوام کی خدمت کی ہے اس کو ایک پلڑے میں اور باقی سب جما عتوں کو دوسرے پلڑے میں رکھیں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران ملوٹ ،چوڑ اور دیگر مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع ہر امیدوار اسمبلی میجر لطیف خلیق او ر دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہاان کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ جماعت اسلامی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے اور تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا بھی ہمارے پاس ہے،باقی جماعتوں کو اقتدار باری باری ملتا رہاہے انھوں نے کیا گیا ہے،تعمیر وترقی کی حالت آپ کے سامنے ہے بیروزگاری کا جن قابو سے باہر ہوچکاہے،رشوت اور سفارش کے بغیر آپ کے جائز کام بھی نہیں ہوسکتے،موجودہ حالات میں ایمان بچانا مشکل ہوچکاہے،اقرباء پروری ،کرپشن اور ظلم فیشن بن چکاہے،تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے،لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہواہے ،سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں سرکاری ہسپتالوں میں بھی غنڈا ٹیکس لگاکر غریبوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ظالم حکمرانوں نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے،صحت ،تعلیم اور بے سہاروں افراد کی دل جوئی کرنا ان کی مدد کرنا ان کا سہارا بننا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے،مگر آج ریاست کے حکمران اپنے پیٹ بھر رہے ہیں ان کا غریبو ں سے کوئی تعلق نہیں ہے،میں وسطی اور غربی اور شرقی اور باقی آزاد کشمیر کے عوام نوجوانوں اپنی ماؤں بہنوں سے کہتاہو ں کے وہ میرا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں ہم اس بدمعاشی کے سیاسی کلچر کا خاتمہ کریں گے،جماعت اسلامی کا شاندا رکردار آپ کے سامنے ہے تحریک آزادی کشمیرمیں ہمار ا کردار عوام کی خدمت کے حوالے سے ہمارا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے،انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں تھیں کہ یہاں چند لٹیرے قومی دولت کو لوٹیں انھوں نے قربانیاں اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے دیں تھیں،شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی میدان میں اتری ہے موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آزاد خطے کو ایک رخ پر لگائیں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں اور یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں،میں خواتین کو بھی کہتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ان کے حقوق کا تحفظ ان کے سروں سے پانی کے گھڑے اتاریں گے،انھوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کے لیے میدان میں نکلیں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر