{AF}
ہمارے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ فرسودا نظام اور اس کی محافظ قیاد ت ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ارجہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہمارے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ فرسودا نظام اور اس کی محافظ قیاد ت ہے،ریاستی وسائل ریاستی عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے کی بجائے اللوں تللوں میں اڑائے جارتے رہے ہیں،70برس تک جن پارٹیوں کے پاس اقتدار اوراختیار رہاہے انھوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں،ان کے کاروبار اور بینک بیلنس میں اضافہ ہوا مگر غریب کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی گئی لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں یتیم اور بے سہار لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے زکواۃ اور بیت المال بھی حکمرانوں اور ان کے عزیزوں کے لیے ہے ،ریاست کا صرف زکواۃ کا نظام درست ہوجائے تو ریاست میں کوئی غریب باقی نہ رہے ،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے دئے ہوئے نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے یہ جدوجہد انیناء کی جدوجہدہے جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر چل رہی ہے ،ان خیالات کااظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوان ارجہ اور دیگر مقامات پر سے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،ا س موقع پر امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر لطیف خلیق،حاجی افراہیم، گلزار اختر کاشمیری ،طاہر گلزار اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماعات کے دوان درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میں جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کومبارک باد پیش کرتا ہوں،اور ان سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس جماعت کو اور اپنے دوستوں کو شامل کریں اپنی زندگی میں حقیقی انقلاب لائیں گے،ان کی زندگی میں تبدیلی کو لوگ محسوس کریں گے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد ہمہ گیر جدوجہد ہے شیطانی نظا م کے خلا ف اعلان جہاد کیے ہوئے ہے ،میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے ساتھ چلیں اس کے دست وبازوں بنیں ہم آپ کو آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنا کردیں گے،ایسی ریاست جو مدینے میں قائم ہوئی تھی اسی طرز پر جماعت اسلامی آزاد خطے کو ماڈل بنانا چاہتی ہے ،نوجوانوں نے دیکھ لیاہے کہ روایائتی پارٹیاں ان کے ساتھ کیا حشر کررہیں،قومی وسائل کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جارہاہے کس طرح اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر عوامی حقوق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں کاغذی سکیمیں موجود ہیں مگر زمین پر ان کانشان تک نہیں ہے انھوں نے کہاکہ میں جب ممبر اسمبلی تھا تو میں نے اپنے حلقے سمیت دیگر آزاد کشمیرمیں منصوبے دیے تھے ان میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس حلقے کو مثالی حلقہ قراردیا تھا،منصوبوں کے لیے جو پیسے تھے ہمارے پروجیکٹ لیڈرز نے اپنی جیبوں سے اور پیسے لگائے اور منصوبوں کو شاندار بنایا اﷲ نے موقع دیا اور عوام نے اعتماد کیاتو ہم قوم کو بتائیں گے کہ تعمیر وترقی کیا ہوتی ہے ریاستی وسائل کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے،خودکفالت کیسے حاصل کی جاتی ہے لوڈ شیڈنگ کیسے ختم ہوتی ہے یہ حکمران کرپٹ ہیں ان کے کارندے ان سے آگے ہیں تویہ حکمران سے بڑی رکاوٹ ہیں عوامی مسائل حل میں،ان سے انجات کا وقت آگیاہے عوام درست فیصلہ کریں ان کے حق میں کریں جن کا کردار صاف ہے امانت دار ہیں،جماعت اسلامی کے پاس پورے آزاد کشمیراور مہاجرین کے حلقوں میں شاندار ٹیم موجو د ہے،آمدہ انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،تعلیم اور صحت فف فراہم کریں گے،غریب کے لیے انصاف کے دروازے کھولے ہوں گے،ظلموں اور بدیانتوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔