{AF}
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی عالمی دباؤ کے نتیجے میں پاکستان آئے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
لاہور ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی عالمی دباؤ کے نتیجے میں پاکستان آئے ہیں حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیرکے حوالے سے کوئی کمزوری نہ دکھائے،ہندوستان کے ساتھ کشمیرکے سوا کسی جزوی مسئلے پر بات جیت نہ کی جائے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے پے درپے کشمیرکے دوروں سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حوصلے کا پیغام ملا ہے ،جماعت اسلامیآمدہ انتخابات میں بھرپور اندار حصہ لے گی مہاجرین کے حلقوں میں جما عت اسلامی پاکستان کے کشمیر کے لیے کردار سے استفادہ کیا جائے گا،پیلزپارٹی حکومتی وسائل اور مسلم لیگ ن کشمیر کونسل کے فنڈز جب کہ جماعت اسلامی خدمات کی بنیاد پر عوام کے پاس جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نریندر مودی کے ایجنڈے کو کشمیریوں نے مسترد کردیاہے مودی نے کشمیرکے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے آئین کی دفعہ 370ختم کرنے کی سازش کی مگر کشمیریوں نے اس کو قبول کرنے سے انکارکردیاہے جس میں اہم کردار قائد تحریک سید علی گیلانی کا ہے ،کشمیریوں نے کہاکہ یہ متازع خطہ ہے اور جب تک اس کا حل نہیں نکلتا اس وقت تک اس کو ہندوستان کا آئینی حصہ نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کی خصوصی حیثیت ختم کی جاسکتی ہے،کشمیری نوجوان پرعزم ہیں اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے پاکستان کی طرف سے مایوسی کے پیغام کو ختم کرنا ہوگا اور کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی بنانا ہوگی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرمیں آمدہ انتخابات میں بھرپور اندا ز سے حصہ لی اور موثر پارلمانی نمائندگی حاصل کرے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں کوشش کررہی ہیں کہ آمدہ نتخاب صاف شفاف ہوں اور ?زادنہ مرضی سے عوام فیصلہ کریں گے ان کی قیادت کون کرے ،مگر اسلام آباد کی مداخلت نے عوام کو موقع ہی نہیں دیا کہ وہ خود فیصلہ کریں پاکستان کی حکومت اور پاکستان سب کشمیریوں کے لیے قابل احترام ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیرکے عوام کو موقع دے کہ وہ خودہ اپنی حکومت کے بارے میں فیصلہ کرے،عوام کے ضمیر خرید نے کے لیے آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت سرکاری وسائل لگارہی ہے اور مسلم لیگ ن والے کشمیر کونسل کے فنڈز کی بات کررہے ہیں،اس کیفیت میں جماعت اسلامی اپنی خدمات اور نظریے کی بنیاد پر میدان میں اتری ہے،جماعت اسلامی نے آزاد خطے کے عوام کی سہولت کے لیے فری ہسپتال قائم کیں ہیں تعلیم کے لیے سکولز قائم کیں ہیں اس وقت جماعت اسلامی 17ہزار یتیم بچوں کوتعلیم مفت فراہم کررہی ہے ،بے سہار لوگوں کی مدد کررہی ہے زلزلہ ہوسیلاب ہو یا کوئی اور آفت آجائے جماعت اسلامی سب سے پہلے پہنچتی ہے،جماعت اسلامی اپنے محدود وسائل کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان مہاجرین کے حلقوں میں ہمارے امیدواران کے ساتھ تعاون کرے تاکہ یہاں فری اور فیئر انتخابات ہوں،