{AF}
جماعت اسلامی ایسے علماء اور سکالرز کی تیاری جو قدیم اور جدید علوم پر دسترس رکھتے ہوں اور الہادی تہذیب اور اس کے خطرناک ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، جماعت اسلامی کا ہدف ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
جماعت اسلامی ایسے علماء اور سکالرز کی تیاری جو قدیم اور جدید علوم پر دسترس رکھتے ہوں اور الہادی تہذیب اور اس کے خطرناک ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، جماعت اسلامی کا ہدف ہے ،عبدالرشید ترابی
مساجد کی تعمیر اور ان کے ذریعے علم اور عمل کا نورپھیلانا وقت کا تقاضاہے،ابو حذیفہ اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جامع مسجد عبداﷲ بن عباس کی تکمیل ایک خوش آئند پہلو ہے ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے پیش نظر ایک ایسی اکیـڈیمز کا قیام ہے جہاں سے ایسے علماء اور سکالرز تیار کیے جائیں جو قدیم او ر جدید علوم پردسترس رکھتے ہوں اور الہادی تہذیب اور اس کے خطرناک ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں،قرآن وسنت کی حقیقی تعلیم کا فروغ مسلمانوں پر فرض ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی تکمیل کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر والڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ ) وامی ) پاکستان کے ڈائریکٹر ابو حذیفہ اور راجہ خالد محمود نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قرآن وسنت کی حقیقی تعلیمات سے خود بھی روشناس ہونا اور پوری دنیا کو اس سے روشناس کروانا امت کی ذمہ داری ہے،آج قرآن کاپوری امت پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ا س کے نظام کو نفاذ کیا جائے،قرآن کے نظام کو چھوڑ کر جو نظام ہم نے اپنے اوپر نافذ کیے ہیں وہی ہماری تباہی کا باعث ہیں،آج کشمیرسمیت پوری امت جن مسائل کا شکار ہے جن کا رونا رورہی ہے وہ سب قرآن وسنت کے نظام سے دوری کے باعث ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے مرنا ہی نہیں ہے جو کچھ ہے وہ دنیا ہی ہے حالانکہ دنیا کی قیمت مکھی کے پر کے برابر بھی نہیں ہے،پوری انسانیت تباہی کے دھانے پر کھڑی تھی انسان انسان کا گلہ کاٹ رہاتھا طاقت ور مظلوم کے لیے عذاب کا باعث تھا پوری دنیا اندھیروں میں ڈبوئی ہوئی تھی ایسے میں اﷲ نے انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے اپنے رسول اور پیغمبر مبعثوت کیے تاکہ وہ دنیا کو ہدایت کی طرف لے آئیں ،انبیاء کرام کی پوری زندگیاں اور آخری نبی ﷺ کی پوری زندگی اور صحابہ کرام کی زندگیاں ہماری سامنے ہیں کہ انھوں نے کس طرح دین کی دعوت دی انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی اور بندگی میں دی ،بنی ﷺ نے ایسا نظام قائم کرکے چلا کردیکھایا کہ یہی نظام قیامت تک آنے والوں کے لیے سب سے اچھا نظام ہے ،اس نظام میں انسانی زندگی کا ہر پہلو اور نظام زندگی کے ہر گوشے کی رہنمائی موجو دہے ،کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جس کے بارے میں رہنمائی موجود نہ ہوتوپھر ہم اس عظیم نظام کو چھوڑ کر کیوں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں ہمیں اس کی طرف آنا چاہیے ایسی میں ہماری فلاح اور بھلائی ہے،جماعت اسلامی آج ایسی مشن کو لے کر نکلی ہے مساجد کی تعمیر اور جامعات کی تعمیرایسی کام کر کے لیے کررہی ہے،آج دین مغلوم ہے اﷲ کے نظام کو ہم نے چھوڑ دیاہے ،اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا آج کا سب سے بڑا جہاد ہے ۔عبدالرشید ترابی نے والڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کا اور ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈالا،اس موقع پر ابو حذیفہ نے کہاکہ مساجد اﷲ کے دین کا نور پھیلانے کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں ایک مرحلہ تعمیر کا اور دوسرا مرحلہ اس کی آبادی کاری اور علم کا نور پھیلانے کا ہے ،تقریب سے راجہ خالد محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔