متناسب نمائندگی کا نظام رائج کرتے ہوئے برادری ازم اور پیسے کی سیاست کے کلچر کو ختم کیاجائے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمتناسب نمائندگی کا نظام رائج کرتے ہوئے برادری ازم اور پیسے کی سیاست کے کلچر کو ختم کیاجائے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی وفاق اور آزادحکومت کی ناکامی ہے۔صاف اور شفاف الیکشن کے لئے آئینی ترمیم کے ذریعے عبوری حکومت قائم کرکے از سرنونادرا کے ریکارڈ کے مطابق فہرستیں تیار کی جائیں۔ متناسب نمائندگی کا نظام رائج کرتے ہوئے برادری ازم اور پیسے کی سیاست کے کلچر کو ختم کیاجائے۔وفاق متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے واپس کرے۔کشمیر کونسل کے فنڈز کی بندر بانٹ بند کی جائے۔اگر کونسل کے پاس فنڈز ہیں تو سب سے پہلے تعمیرنو مکمل کی جائے ۔حکومت نے اداروں کو تباہ کردیا۔گڈگورننس کا برا حال ہے۔تعمیرنو نامکمل ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مرکزی دفتر جماعت اسلامی مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی کے ہمراہ مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمن وامیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد،ضلعی امیر قاضی شاہد حمید امیدوار اسمبلی حلقہ 4،چوہدری آصف یعقوب امیر حلقہ نمبر دو وامیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ،امیدوارحلقہ نمبر1 سید نذیر حسین شاہ،شمشیر خان بھی موجود تھے۔امیرجماعت نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسلام آباد کی حکومتیں ذاتی مفادات کی خاطر من پسند افراد مسلط کرتی رہی ہیں جوکسی صورت ریاست کی نمائندگی نہیں کرسکے۔جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر مہاجرین جموں وکشمیر کی آباد کاری صحت ،تعلیم زلزلہ زدگان،کی امداد ریلیف کے علاوہ عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا اور عدالتی جنگ لڑی۔آج جو تعمیروترقی نظرآرہی ہے وہ جماعت اسلامی کے احتجاج کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیاجائے تب ہی الیکشن صاف اور شفا ف ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں صدارتی نظام کا مطالبہ اگرچہ ممکن نہیں تاہم اس پر مشاورت کی جاسکتی ہے۔الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔آزادکشمیر میں متحدہ مجلس عمل کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے بھی غوروحوض جاری ہے۔انہوں نے آزادکشمیر حکومت اور اپوزیشن کو یکسر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پانچ سالوں میں حکومت اور اپوزیشن نے مسئلہ کشمیر گڈگورننس اور تعمیر نو کے مسائل پر کوئی کردار ادا نہیں کیا۔سڑکیں ،سینکڑوں سکول، دفاتردس سالوں سے تعمیر نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر کی وجہ بوگس اور جعلی انتخابی فہرستوں پر الیکشن کرانے کا حکومتی پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے حل،گڈگورننس ،تعمیروترقی کی تکمیل کے لئے عوام جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں۔ہم نے ٓائندہ الیکشن کیلئے آزادکشمیر کے تمام حلقوں اور مہاجرین کے جملہ حلقوں سے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت اور باکردار امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ہندوستان سے مذاکرات کے لئے تین شرائط پیش کی۔جن میں ہندوستان کشمیر میں نافذ کالے قوانین خصوصاً سپیشل پاورایکٹ واپس لے۔ریاست سے فوج کا انخلاء کیاجائے۔سیدعلی گیلانی سمیت جملہ حریت قائدین کو رہاء کیاجائے ۔جیلوں میں بندکشمیری حریت پسندوں کو غیرمشروط رہا کیاجائے۔اگرہندوستان مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہے تو یہ اقدامات اس کے لئے ٹیسٹ کیس ہونگے اور عالمی دباؤ سے نکلنے کے لئے ہندوستان کو فاہدہ مند ثابت ہوگا۔کشمیر میں دفعہ 370کے معاملے پر ریاستی عوام اور جموں وکشمیر ہائیکورٹ کافیصلہ قابل تحسین ہے جس کے بعد معاملہ یکسو ہوا۔ہم نے لندن اور ترکی میں نریندر مودی کے اقدامات کی کھل کر مخالفت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس سلسلہ میں وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پردوٹوک مؤقف اختیار کیاجو کہ خوش آئند ہے ۔ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے یہ فنڈز منفی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اس سلسلہ کو بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے بھارت سے صرف مسئلہ کشمیر پر ہی بات چیت ہو اور بات چیت کو کشمیر میں کالے قوانین کے خاتمہ ،فوجی انخلاء ،قیدیوں کی رہائی اور سید علی گیلانی اور قائد حریت کی حراست ختم کرنے کی شرائط پر کیاجائے ۔جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں کو رہاء کیا جائے۔نریندر مودی اور سسشما سوراج سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں وزیراعظم پاکستان قوم اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں۔کشمیر ی حق خودارادیت کے علاوہ کسی اور حل کو قبول نہیں کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی دباؤ کو بھی برقرار رکھا جائے۔برطانیہ میں نریندر مودی نے جس طرح کشمیریوں کا پیچھا کیا اور جس طرح استنبول میں حالیہ کانفرنس میں ساٹھ ممالک نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس سے بھارت پر بین الاقوامی دباؤ پڑا۔اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کے اصولی اور ڈوٹوک مؤقف بھی نریندر مودی کو بات چیت کرنے پر مجبور کیا ۔ ہندوستان سے مذاکرات شرائط کے تحت کیے جائیں۔نریندر مودی اور سسشما سوراج نے کیا باتیں کی۔ قومی قیادت کو آگاہ کیاجائے۔ہندوستان کا طریقہ واردات ہے کہ وہ ہمیشہ عالمی دباؤ سے نکلنے کے لئے مذاکرات کی طرف بڑھتا ہے مگر پھر اس بے نتیجہ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرلیتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر