{AF}
آزاد جموں وکشمیر کے چھوٹے سے خطے میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتیں اور لیڈرز عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
پلندری( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کے چھوٹے سے خطے میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتیں اور لیڈرز عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، تعمیر وترقی کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں اس لیے خطے کی تقدیر بدلنے کے لیے جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات میں تمام حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 30 حلقوں سے امیدواران کے نام اعلان یے جا چکے ہیں اور 11حلقوں سے امیدواران کے ناموں کا اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارکنان جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سدھنوتی کے دونوں حلقوں سے مجھے الیکشن میں امیدوارنامزد کر کے بڑی ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈال دی ہے اس لیے جماعت کے فیصلے اور اعتماد پر پورا اترنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ، انہوں نے کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ مخالفین بھی جماعت اسلامی کی تعریف کیے بغیر بات مکمل نہیں کر سکتے اس لیے اب ہر گھر تک پہنچ کر جماعت کا پروگرام عام لوگوں تک پہنچانا فرض ہے ،حکمران جماعتیں دراصل لوٹ مارکے کلب کا روپ دھار چکی ہیں ، کرپشن کے نام پر تباہ کن دھندے عروج پر ہیں ، ان حالات میں جماعت اسلامی میدان میں اتری ہے وہ بہترین لائحہ عمل اور بہترین ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے جو آزاد کشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 68ارب کے بجٹ میں صرف 10ارب عوام پر خرچ نہیں ہو رہے سڑکیں بننے کے چھ ماہ بعد کھنڈرات میں بدل جاتی ہیں ، سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر غبن کا سلسلہ جاری ہے ، آزاد کشمیر کا پڑھا لکھا نوجوان بے چین ہے اور حکومت کے پاس نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ بے روزگاری اور غربت نے لوگوں کی زندگی اذیت ناک بنا دی ہے ، سرکاری محکمے جو کہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے چلتے ہیں عوام کے سروسز مہیا کرنے میں ناکام ہیں اور تمام سرکاری محکموں کا کام اور خدمت کا معیار صفر ہو چکا ہے ، چھوٹی سی ریاست میں ہزاروں سرکاری ملازمین جہاں ایک شاندار نظام خدمت بنا سکتے ہیں وہاں پر اس وقت سرکاری ملازمین کی اکثریت عوام پر ایک ناروا بوجھ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جماعت اسلامی کو کامیابی ملی تو صرف ایک ماہ میں سرکاری محکموں میں عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم کا خاتمہ کر دیں گے اور تعمیرو ترقی کا وہ حقیقی نقشہ عملی طورپر پیش کریں گے جو آج تک اس خطے کے عوام کو نصیب نہیں ہوا۔ تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات کریں گے ، نوجوان نسل کے شاندار مستقبل کے لیے بہترین منصوبوں کو عملی شکل دیں گے۔ آزاد خطے کو ایسا خطہ بنائیں گے جس پر مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی رشک کریں گے ، انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی الیکشن فوری طور پر کرائےء تا کہ ممکن اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اس کو روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے فنڈز اور دیگر ترقیاتی سکیموں کو دھاندلی کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے اس پر شدید احتجاج کریں گ ے۔