{AF}
آزاد خطے میں آمدہ انتخابات میں جیت کی کنجی عبدالرشید ترابی کے پاس ہے،راجہ ذاکر خان{/AF}
آزاد خطے میں آمدہ انتخابات میں جیت کی کنجی عبدالرشید ترابی کے پاس ہے،راجہ ذاکر خان
ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں آمدہ انتخابات میں جیت کی کنجی عبدالرشید ترابی کے پاس ہے آزاد کشمیر حکومت جعلی اعلانات اور کشمیر کونسل ضمیر خریدنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ بند کرے ،مظفرآباد اور اسلام آباد کی حکومتیں عوام کو آزادنہ رائے دہی کا حق فراہم کریں حکومت آزاد کشمیر 5سال تک عیاشیوں میں مصروف رہی وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ اور اپنے وسائل میں بھی اضافہ کرتے رہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے مشاورت سے 30حلقوں کے امیدواران کو میدان میں اتار دیا ہے اور چند حلقے جو باقی رہ گئے ہیں ان میں بھی مشاورت سے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا جائے گا جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی جماعت اسلامی کے بغیر نہ کوئی حکومت بنا سکتا ہے اور نہ ہی چلا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے سیاسی پنڈتوں نے آزاد خطے کے وسائل کو لوٹا ہے ظلم نا انصافی کرپشن اقرباپروری کے ذریعے عوام کا خون کیا ہے ،لاکھوں نوجوان بے روزگارہیں تعمیر و ترقی نام کی چیز نظر نہیں آتی 67ارب روپے سالانہ بجٹ میں سے صرف 10ارب روپے تعمیر و ترقی کے لیے رکھا جاتا ہے اس میں سے بھی نصف سے زائد کرپشن کی نظر ہورہا ہے ،جماعت اسلامی نے انتخابات میں جانے کا فیصلہ اپنی تاسیس سے ہی کر رکھا ہے جماعت اسلامی رائے عامہ کو منظم کر کے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر صحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات عوام کو مفت فراہم کرے گی ،یکساں نصاب تعلیم رائج کرے گی جس میں جو کتاب صدر کا بیٹا پڑھے گا وہی چوکیدار کابیٹا پڑھے گا جس سکول میں صدر کا بیٹا جائے گا اسی سکول میں مزدور کا بیٹا بھی جائے گا ریاست کے وسائل کو براؤ کار لا کر جماعت اسلامی آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنائے گی منگلا ڈیم کی رائیلٹی ،نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ پر واپڈا سے معاہدہ کر کے حقوق کشمیریوں کو دلائے گی ،متاثرین زلزلہ کے پیسے واپس لا کر بچوں کے سکول تعمیر کرے گی اور جو منصوبے زیر کار ہیں یا شروع ہی نہیں ہوئے وہ مکمل کرے گی اور شروع کرے گی ۔