حکمران گزشتہ ستر سالوں سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidحکمران گزشتہ ستر سالوں سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

حکمران گزشتہ ستر سالوں سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلیوں میں ہیں ، جماعت اسلامی ان کو اصلی مقام تک پہنچا کر دم لے گی ، نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنائیں گے ، سکیم خوروں نے تمام سکیمیں عوام کی سہولت کے لیے نہیں ، اپنے پیٹ بھرنے کے لیے رکھی ہیں ، لوکل گورنمنٹ ہو یا جنرل منصوبے کرپشن کی وجہ سے زمین پر کوئی کام نہیں ہو رہا ، جماعت اسلامی کرپشن فری کشمیر بنانا چاہتی ہے اندروٹ ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 4پونچھ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکمران گزشتہ ستر سالوں سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہیں، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلیوں میں ہیں ، جماعت اسلامی ان کو اصلی مقام تک پہنچا کر دم لے گی ، نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنائیں گے ، سکیم خوروں نے تمام سکیمیں عوام کی سہولت کے لیے نہیں ، اپنے پیٹ بھرنے کے لیے رکھی ہیں ، لوکل گورنمنٹ ہو یا جنرل منصوبے کرپشن کی وجہ سے زمین پر کوئی کام نہیں ہو رہا ، جماعت اسلامی کرپشن فری کشمیر بنانا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع سردار سجاد انور ، سردار منظور حسین ، سردار مسعود سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عوام اور نوجوان خاص طورپر اٹھ کھڑے ہوں اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے جہاد میں شامل ہوں ، قرآن و سنت کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر4اس وقت پسماندہ ترین حلقہ ہے نہ سڑکیں ہیں ، نہ سکول ہیں ، نہ کالجز ہیں ، نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے ، نہ روز گار ہے اور نہ ہی عدل و انصاف ہے ۔ ان حالات میں جماعت اسلامی اس سارے کرپٹ نظام اور اس کے محافظ ٹولے کے خلاف میدان میں نکلی ہے ، عوام ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ یہ کتنی بد نصیبی ہے کہ یا بد قسمتی ہے کہ دس سال گزرنے کے باوجود متاثرین زلزلہ آج بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ، بچے برف میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، متاثرین منگلا آج بھی احتجاج پر مجبور ہیں ، پانی کے باوجود اہل کشمیر آج لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہ رہے ہیں ، یہ ساری مشکلات اور مسائل نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ہیں ، عوام ان کے خلاف فیصلہ کریں تو آزاد خطہ ماڈل ریاست بن سکتا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر