{AF}
جس قوم کی مائیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے متفکر ہو جائیں اس قوم کو ترقی سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،عبدالرشید ترابی{/AF}
دھیرکوٹ ( پ ر ) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول نتھگراں میں سالانہ نتائج کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کی مائیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے متفکر ہو جائیں اس قوم کو ترقی سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ میں اس خطے میں اپنی قوم کے مستقبل کو روشن اور تابناک دیکھ رہاہوں ،بچوں کی نسبت بچیاں تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہیں اوراگر بچوں نے اپنی اسما روشن کو نہ بدلا تو نظام خواتین کے ہاتھ میں ہو گا اور بیگم ایس پی کے عہدے پر فائز ہوگی اورمیاں اس کو سلوٹ مار رہا ہو گا۔آزاد کشمری کے میڈیکل کالجز میں80 %فیصد طالبات میرٹ پر آئی ہیں اور 20%ٰٖفیصد طلبا آتے ہیں اسے اندازہ لگا یا جا سکتاہے کہ ہماری بچیاں (طالبات) تعلیم کے میدان میں کس قدر محنت کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ماں تعلیم یافتہ ہو تو پورا خاندان تعلیم یا فتہ بن جاتاہے اور اگر ایک مرد صرف ایک فرد کی حدتک کی محدود رہتا ہے مردوں کو بھی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ عبدالرشید ترابی نے مزیدکہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا عمل از حد ضروری ہے اور دنیا میں کردار کی ڈگری سب سے زیادہ اہم ہے اور کردار کی بنیاد دین اسلام ہے اور جواب دہی کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر میں ایک دن میں ایک ہزار ارب کی کرپشن ہو تی ہے اور اگر یہ کرپشن بند ہو جائے تو پاکستان کو ایک ڈالر قرضے کی ضرورت نہ ہو۔ اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر اس طرح گامزن ہو جس طرح ترقی یافتہ ممالک ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آکسفورڈ،لندن سکول آف اکنامکسایچی سن کالج، ہاورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل لوگ پاکستان میں پالیسیاں بناتے ہیں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ ایمان کی دولت اور کردار کے ہتھیار سے خالی ہوتے ہیں ان میں جواب دہی کا کوئی احساس نہیں ہوتا ۔ عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ ہر قوم کی امانت کو شیر مار سمجھ کر لوٹنے والے قوم کے خیر خواہ کبھی نہیں ہو سکتے ۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی کرنا ہو گی اور دین اسلام سے بھی روشناس کرانا ہو گا۔ تاکہ رہ ایک با علم، باعمل اور باکردار بن سکیں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی سطح پر عالمی منصوبہ بندی کے تحت نئی نسل کو آوارہ گردی کی طرف دھکیلنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،تاکہ نئی نسل اس دلدل میں پھنس جانے اور ہم معاشرے مں فتنے اور مسائل زیادہ سے زیادہ پیدا ہوں جس سے دلخراش واقعات کئی دفعہ سامنے آ چکے ہیں اورآج سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری نئی نسل پر یلغار ہے جسے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا ہو گا اور دیگر فاؤنڈیشن جیسے تعلیمی ادارے اس یلغار کے بجانے کے لیے اپناکردار اودا کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر میں تعلیمی میدان میں جو ضروریات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں آج ریڈفاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ10ہزار یتیم بچوں کی تعلیمی اور فیملی کفالت بھی ریڈ فاؤنڈیشن کر رہی ہے۔اس طرح کئی کوئی بھی مثال ہمیں پاکستان اور آزاد کشمیر میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ آج سے 21سال پہلے جو پودہ ہم نے لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی نظام کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ریڈفاؤنڈیشن کے اساتذہ ایک مشینری جذبے کے ساتھ نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں اور 5ہزار سے زائد تعلیم یافتہ افراد ریڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آج آزادکشمیر کے ہر سطح کے تعلیمی بورڈ اور مقابلہ جات میں ریڈ فاؤنڈیشن سب سے آگے ہوتی ہے اور ریڈ فاؤنڈیشن سے فارغ ہونے والے بچے آج ڈاکٹرز ،انجینئر،سائنسدان اور پاک فوج اور سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع ہو گئے ہیں اور اس قوم کی تعمیر میں READفاؤنڈیشن کو کلیدی کردار ہے۔عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن سکول نتھگراں کی اس علاقے کے طلباء و طالبات کے لیے جو خدمات ہیں اس کی بنیاد پر بہت بڑی تعداد میں عوام الناس اس ادارے میں موجود ہیں۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نتھگراں ریڈفاؤنڈیشن سکول کے طلبا ء وطالبا کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ طلبا و طالبات نے جو پروگرامات پیش کیے ہیں وہ بہت معیارتی اور سبق آموز تھے ان سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ ہو تاہے اس ادارے کی صدرمعلمہ اور ان کا سٹاف خراج تحسین کا مستحق ہے۔ جنھوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا بیٹرا اٹھا رکھا ہے اور اس قدر محنت کر رہے ہیں ، چھوٹے طھوٹے بچے بڑے اعتماد کے ساتھ اظہار خیال کررہے ہیں۔ عبدالرشید ترابی نے ریڈ فاؤنڈیشن نتھگراں کی عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ مارچ اپریل میں اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اگلے سال نتائج کی تقریب سکول کے ہال میں ہو گی اور ادارے کو ہائی کا درجہ دینے کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو ہدایت کی۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس ادارے میں آ کر بہت مسرت ہوئی اور ادارے کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور سکول کی انتظامیہ جس قدر مسلسل محنت سے نئی نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ان کی کردار سازی ، گفتگو ، تحریر و تقریری صلاحیتوں کو نکار رہئی ہے اور جس گریڈ کے ساتھ بچے کامیاب ہو رہے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ ایسے اداروں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور سپورٹ کی جائے انہوں نے کہاکہ جس طرح طالبات تعلیم کی طرف توجہ دے رہی ہیں اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔ اس تقریب کی صدارت ریٹائرڈ صدر معلم ہائی سکول راجہ گل احمد خان نے کی جبکہ تقریب سے ہیومن اپیل کے کنڑی ڈائریکٹر نثار احمد،پرنسپل ادارہ حفیظہ نذر، صدرپر یس کلب دھیرکوٹ راجہ مہتاب اشرف خان،صحافی تعظیم ،آفتاب عالم ایڈووکیٹ، راجہ رمیض ،راجہ افراسیاب،نیلوفر احمد، راجہ ذیشان اور دیگرنے خطاب کیا۔اس موقع پر سکول کے طلبا ء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اورمہمانوں کی آمد پر ویلکم شو پیش کیا ریڈ فاؤنڈیشن سکول نتھگراں کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور مجموعی نتائج 95فیصد رہا اور 103طلباء و طالبات نےA+گریڈ حاصل کیا۔ عبدالرشید ترابی ،نثار احمد ،مہتاب اشرف خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔