نریند ر مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر آنا پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے ،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassan نریند ر مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر آنا پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے ،محمود الحسن چودھری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ نریند ر مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر آنا پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے اور افغان پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف جس طرح کے الزمات لگائے قابل افسوس ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے دنیا بھر میں نریندر مودی کے خلاف جو احتجاج کیا جسے عالمی سطح پر کوریج اور سفارتی دباؤ کی وجہ سے اس دباؤ کو زائل کرنے کے لیے وہ پاکستان آیا تا کہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ وہ امن چاہتا ہے مگر یہ محض وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے بھارت کے ساتھ مذاکرات صرف مسئلہ کشمیر پر ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور حریت قائدین کو نقل وحرکت کی اجازت اور کشمیرسے فوج کا انخلا ء کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر