جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے لگائیں انقلاب اور تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکتا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے لگائیں انقلاب اور تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}

 حلقہ وسطی باغ میں انتخابی کمیٹی قائم کردی ہے وسطی باغ میں 10ہزار نئے جماعت اسلامی کے ممبر بنائیں گے،41حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،کارکن اتحادوں سے بے نیاز ہوکر جماعت اسلامی کی دعوت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،اس ماہ مقدس میں سیرت کانفرنسز کا انعقاد کریں،سیرت کا پیغام عوام تک پہنچائیں،جماعت اسلامی کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا،جماعت اسلامی کے امیدواران اپنی جیت کویقینی بنائیں،آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول ادا کرے گی،حلقہ وسطی باغ کے ہرسطح کے ہرذمہ داران کے اجلاس سے خطاب باغ ہاڑی گہل بیرپانی،سدھن گلی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے لگائیں انقلاب اور تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکتا،حلقہ وسطی باغ میں انتخابی کمیٹی قائم کردی ہے وسطی باغ میں10ہزار نئے جماعت اسلامی کے ممبر بنائیں گے،41حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،کارکن اتحادوں کی سیاست سے بے نیاز ہوکر جماعت اسلامی کی دعوت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،اس ماہ مقدس میں سیرت کانفرنسز کا انعقاد کریں،سیرت کا پیغام عوام تک پہنچائیں،جماعت اسلامی کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا،جماعت اسلامی کے امیدواران اپنی جیت کویقینی بنائیں،آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہارا نھوں نے حلقہ وسطی باغ کے ہرسطح کے ہرذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،ا س موقع پر امیر ضلع نثار شائق امیر حلقہ آزاد طارق،امراء یونین کونسل ،امراء وارڈ نے بھی خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن عوام رابطہ مہم کو تیز کریں،نوجوانوں ،خواتین اور معاشرے کے موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،اس کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں،آج دین مغلوب ہے اس کو غالب کرنے کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،برادریوں اور علاقوں کے تعصابات سے نکل کر لوگوں کو قرآن وسنت کے نظام کی طرف لائیں،ہماری تحریک بے مثال ہے ہمارا مشن انبیاء کا مشن ہے،ہماری خدمات شاندار ہیں،علاقائی سطح پر قومی سطح پر بین الاقوامی سطح پر جماعت اسلامی شاندار ریکارڈ رکھتی ہے،دیانت دار امانت دار اور باصلاحیت قیادت رکھتی ہے،اس کے باوجود لوگ ہمارا ساتھ نہ دیں تو یہ ہمارے کارکن کے لیے لمحہ فکریہ ہے وہ اپنی ان شاندار خدمات کے ساتھ میدان امیں اترے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،انتخابات تک دین رات ایک کریں صبح ،دن اور شام عوام کے پاس جائیں ان کو اپنی دعوت سمجھائیں،ان کو بتائیں کہ 70 سال سے یہی لوگ پارٹیاں بدل بدل کر چہرے بدل کر آپ کو لوٹ رہے ہیں،ان کے بینک بلنس میں اضافہ ہوررہاہے اور عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل کردیاہے ،غریب کے لیے سرکاری نوکری شجر ممنوعہ بنایا گیاہے،جس کاکوئی وزیر یا ممبر اسمبلی اس کا نوکری حاصل کرنا ناممکن بنایا گیاہے،ریاست کے ادارے تباہ کردیے گئے ہیں،عدالتیں تک ان کی دست برد سے محفوظ نہیں ہیں،ان حالات میں جماعت اسلامی اسلام کا علم لے کر نکلی ہے ہمارا سا بق ممبر اسمبلی کا دور آج کے سامنے ایک ایک وارڈ تک میں کام کروائے، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے وسطی حلقے کو مثالی حلقہ قراردیا تھا،جو تاریخ ہے ہمیں موقع ملا تو پورے آزاد کشمیرکو ماڈل ریاست بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ اور بدمعاشی کے سیاسی کلچر کو ختم کریں گے،صاف اور شفاف انتخابات کے سوا کوئی جعلی مینڈیٹ تسلیم نہیں کریں گے،جماعت اسلامی وسطی باغ کی ٹیم گھر وں سے نکلے تو یہ سیٹ جماعت اسلامی کی ہے کوئی اور یہاں سے جیت کا تصور بھی نہیں کرسکتا،جماعت اسلامی وسطی باغ تمام برادریوں کا گل دستہ ہے،وسطی باغ کی تمام برادریوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ یہ حلقہ جماعت اسلامی کا ایک انھوں نے کہاکہ میرٹ پامال کرنے والوں کرپشن کرنے والوں اور ناانصافی کرنے والوں کو کہٹرے میں لائیں گے۔سارے کرپٹ عناصر جیلوں کی ساخوں کے پیچھے ہوں گے وہ وقت اب دور نہیں ہے،ہماری قوم کو المیہ یہ ہے کہ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلیوں میں ہیں،اس سیاسی کلچر کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے بیرپانی ،سدھن گلی،چڑھان ،ہاڑی گہل اور کفل گڑھ کا دورہ کیا ،تعزیتیں کیں عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور تقربیات سے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر