{AF}
بنگلہ دیش میں ہونے والے عدالتی فیصلے دہلی میں لکھے اور ڈھاکہ میں سنائے جا رہے ہیں ، عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے عدالتی فیصلے دہلی میں لکھے اور ڈھاکہ میں سنائے جا رہے ہیں ،پھانسیاں پاکستان کے وجود اور پاک فوج کے کے خلاف ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،جنرل راحیل شریف،عمران خان،فضل الرحمان اورقومی قیادت کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے پوری قوم کو احتجا ج کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں یوم سقوط ڈھاکہ اور پشاور میں آرمی پبلک سکول کے بچوں پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد مقصود،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی،مولانا عبدالجلیل نقشبندی،راجہ جواد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ڈھاکہ میں پھانسیاں دینا یہ کشمیریوں کے لیے ایک پیغام ہے جو سری نگر میں پاکستان کے پرچم بلند کر رہے ہیں کہ پاکستان سے محبت کی سزا پھانسیاں ہیں انہوں نے کہا کہ جب برصغیر تقسیم ہوا تو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے حوصلے کا پیغام تھا تحریک پاکستان جو ڈھاکہ سے چلی جب بنگلہ ازم نظریہ پاکستان کی جگہ جنم لیے گیا اور اس وقت کی حکومتوں اور جرنیلوں کی سرد مہری کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا اس وقت سید مودودی ؒ نے کے خطابات آج بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہا کہ اس مملکت کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا جس مقصد کے لیے یہ خطہ حاصل کیا گیا ہے ورنہ اسے متحد رکھنا مشکل ہوجائے گا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کی جدوجہد اس وقت جماعت اسلامی،اسلامی جمعیت طلبہ،مسلم اور BNPنے کردار ادا کیا مگر اقتدار کی ہوس کا شکار حکمرانوں کی وجہ سے وہ قربانیاں رائیگاں گئیں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کا پس منظر یہ ہے کہ مجھے 2مرتبہ بنگلہ دیش جانے کا موقع ملا 16جلدوں پر مشتمل تاریخ جو لکھی گئی ہے جس کے ایک ایک صفحے پر جماعت اسلامی کی کردار کشی کی گئی ہے اس کے باوجود پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں نے پھانسی کے پھندے چوم لیے اور جماعت اسلامی کو قوت بنا لیا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت بنگلہ دیش کو عملی طور پر حسینہ واجد نے بھارت کی کالونی بنا دیا ہے جس میں بھارت کے کہنے پر عدالتی فیصلے کیے جا رہے ہیں بنگلہ دیش کے لوگ آج بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں کرکٹ میچ ہندوستان اور پاکستان کا ہو تو بنگالی پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو سرد مہری کا مظاہرے نہیں کرنا چاہیے اور یہ سہ فریقی معاہدہ ہے اسے دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسی عدالتی قتل عام کو بند کرانا چاہیے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان نے مشرقی پاکستان کو الگ کرنے میں کردار ادا کیا اور پشاور سانحے میں بھی ہندوستان کا ہاتھ ملوث ہے ہندوستان پاکستان کے اندر تخریب کاری کر کے کمزور کرنا چاہتا ہے مگر کشمیری ہندوستان سے اس کا بدلہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کر لیں گے ۔