{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک شام شہداء مشرقی پاکستان کے نام کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک شام شہداء مشرقی پاکستان کے نام کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ،جس کے مہمان خصوصی گلزار اختر کاشمیری جبکہ صدارت امیر ضلع خالد عمران خالد نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 16دسمبر1971ء انسانی تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسی دی جا رہی ہے حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان حوصلہ افزا ہے تقریب سے جنگی قیدی گلزار اختر کاشمیری ،راجہ جہانگیر نائب امیر جماعت اسلامی امور مہاجرین پاکستان،امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد خالد عمران خالد،قاضی امجد اقبال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ حسینہ واجد انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ہے عالمی برادری اس انسانی قتل عام کا نوٹس لے،شہداء البدر کے کارناموں سے کرون اولیٰ کی جھلک نظر آتی ہے ،جماعت اسلامی نے تحفظ اور بقاء پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہے آج بھی جماعت اسلامی پاکستان سے محبت کی قیمت ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں قتل عام فوراً بند کیا جائے حکومت پاکستان اور اسلامی دنیا اس کا نوٹس لے سہ فریقی معاہدہ کی پاسداری کرے۔