عبدالرشید ترابی کی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے ملاقات {/AF}

عبدالرشید ترابی کی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے ملاقات

اہم امور پر تبادلہ خیال وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کے حوالے سے تحفظات ہیں وزیر اعظم کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ہر لحاظ سے رول ماڈل بنا کر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں،آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات کروانے کے حوالے سے آزاد اور حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل فی الفور حل کیے جائیں،ایکٹ74میں اصلاحات کی تجاویز پر پیش رفت ہونی چاہیے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے ملاقات کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کے حوالے سے تحفظات ہیں وزیر اعظم کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں،بھارت پر بین الاقوامی دباؤ کی فضا بن گئی ہے جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سفارتی مہم کو تیز کرنا چاہیے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ہر لحاظ سے رول ماڈل بنا کر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں،آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات کروانے کے حوالے سے آزاد اور حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل فی الفور حل کیے جائیں اور تراڑکھل،ہجیرہ ،مدار پور اور عباسپور میں مقیم مہاجرین کے 12کنبے ہیں جنہیں 8ماہ سے گزارہ الاونس ادا نہیں کیا گیا انہیں گزارہ الاونس ادا کیا جائے اور مہاجرین کے گزارہ الاونس میں اضافہ کیا جائے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایکٹ 74 میں اصلاحات کی تجاویز پر پیش رفت ہونی چاہیے ،اس موقع پر برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ہیں انہیں کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی میں بھرپور ترجمانی کی ہے پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سلسلے میں یہاں کی حکومتوں سے ہم آہنگی سے مسائل حل ہوں گے انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان تجاویز کی روشنی میں جلد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کر یں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر