مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی{/AF}

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدسید علی گیلانی اور دیگر راہنماؤں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت تک نہیں ہے ،طاقت کے ذریعے بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا،پرویز مشرف نے تقسیم کشمیر کا فارمولہ جو پیش کیا کشمیریوں نے اسے مسترد کر دیا،5لاکھ شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں کشمیریوں کی تحریک کمزور نہیں ہو سکی،سیمینار سے مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق،معروف اینکر پرسن حامد میر،غلام محمد صفی،طارق فاروق ،محسن بلال،سمیت حریت قائدین وکلاء اور صحافیوں سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے،مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدسید علی گیلانی اور دیگر راہنماؤں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت تک نہیں ہے ،طاقت کے ذریعے بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا،پرویز مشرف نے تقسیم کشمیر کا فارمولہ جو پیش کیا کشمیریوں نے اسے مسترد کر دیا،5لاکھ شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں کشمیریوں کی تحریک کمزور نہیں ہو سکی،ان خیالات کااظہار انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق،معروف اینکر پرسن حامد میر،غلام محمد صفی،طارق فاروق سمیت حریت قائدین وکلاء اور صحافیوں سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کے آئے روز انکشافات ہو رہے ہیں ماؤں اور بہنوں کی عزت و آبرو ریزی ہو رہی ہے میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کو بھی رسائی نہیں ہے ایسے میں عالمی حقوق کے ادارے عالمی سطح پر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باوجود کشمیر بھارت کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد میں مصروف جہد ہیں اور سری نگر میں پاکستان کے پرچموں کی بہار ہے کشمیری اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گذشتہ ماہ نریندر مودی کو برطانیہ میں کشمیریوں نے آئینہ دیکھایا ،کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے بیک دروازے سے گئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں عصام کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں کشمیر ایشو پر بریفنگ دی اور کشمیر پر قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد سے بڑھ کر 60ممالک کے150مندوبین جن میں حکومتوں کے نمائندے،دانش ور ،سکالرز نے یہ اعلان کیا کہ جس طرح پاکستانی قوم 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور انداز سے یکجہتی مناتی ہے ان سے یکجہتی منائیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جائز جدوجہد کررہے ہیں جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق مل نہیں جاتا اپنی جائز اور برحق جدوجہدکو جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر