حکومت آئندہ انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemحکومت آئندہ انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

سدھنوتی ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ، اس لیے چیف الیکشن کمشنر کا تنازعہ بنایا ہوا ہے ۔ آئین کے مطابق انتخابات ضروری ہیں جماعت اسلامی تاخیری حربوں کو برداشت نہیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتن شیر خان ضلع سدھنوتی نمبل اسلام نگر کے مقام پر عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان بے روز گار ہیں ، تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے ، حکومت ڈھنگ ٹپاؤ اور دولت بناؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ، جس کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔ اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے زندگی کو عذاب بنا دیا ہے ۔ پتن شیر خان بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہے ، صحت کا مرکز نہ ہونے ، گرلز اور بوائز ہائی سکول ، پانی کے مسائل ، لوڈ شیڈنگ ، غربت ، بے روز گاری نے یہاں کے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ، دریں اثناء ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے برکت حسین کی والدہ کی وفات پر ان کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا ۔ مولانا انصار کی والدہ کی وفات پر سلیم کی اہلیہ کی وفا ت پر ان کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر کمانڈ ریاسین خان ، صوبیدار مشتاق احمد ، برکت حسین اور دیگر زعما ء ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پتن شیر خان تا کوہالہ روڈ کی خستہ حالی اب برداشت نہیں کی جائے گی حکومت فوری طور پر اس پر کام شروع کروائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر