آزاد خطے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanآزاد خطے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزاد خطے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،حکمرانوں کو اس لیے احساس نہیں کہ وہ قوم کی دولت سے اپنے محلات کو روشن کیے ہوئے ہیں غریب کے مسائل سے ان کو آگاہی نہیں ہے،کاروبار تباہ ہوچکاہے ،ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے،بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہاہے مگر حکمرا نوں کی کان میں جوں تک نہیں رینگتی،چند شر پسند عناصر پاکستان کے خلاف نفرت کا ماحول پیداکروارہے ہیں،، ؛ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وہاں کے ذمہ داران اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں چونکہ کشمیریوں صرف 350میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ کشمیرسے 2200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،نیلم ،جہلم ہائیڈل پروجیکٹ سے اور زیادہ بجلی پیدا ہوگی پنجاب اور کے پی کے کی روشن کرنے والوں کو اندھیرے میں کیوں ڈبویا ہوا ہے یہ سوال یہ اس کو جواب آنا چاہیے،انھوں نے کہاکہ اس سب کے ذمہ دارہمارے کرپٹ حکمران ہیں جو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پاکستان کے ذمہ داران سے بات نہیں کرتے ،انھوں نے کہاکہ اگر لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات نہ دی گئی تو جماعت اسلامی مظفرآباد میں حکمرانوں کا گھیراؤ کرے گی اور ان کے محلات میں بھی اندھیرے کردے گی تاکہ ان کو پتہ چلے کہ لوڈ شیڈنگ کیا ہوتی ہے،انھوں نے کہاکہ عوام اگر لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات چاہتی ہے تو وہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے ،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی کرپشن کا خاتمہ کرے گی عدل انصاف کا نظام قائم کر ے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر