{AF}
ترکی میں کشمیر پر عالمی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ترکی کے صدر وزیر اعظم سمیت عالمی قائدین شرکت کریں گے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
ترکی میں کشمیر پر عالمی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ترکی کے صدر وزیر اعظم سمیت عالمی قائدین شرکت کریں گے ، عبدالرشید ترابی
چند دن قبل استنبول میں ایسام کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں ایک سیشن کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ، کشمیر کے حوالے سے قرار داد پیش کی ، ساٹھ ممالک کے 150نمائندوں نے متفقہ طو رپر منظور کی ، کھوئی رٹہ میں سراج الحق کا عظیم الشان جلسہ کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام تھا ، مودی جموں ریجن میں 1947ء کی طرح بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے ، جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے لیے میدان جہاد میں ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام دیانت دار با کردار قیادت کو منتخب کریں باغ ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ترکی میں کشمیر پر عالمی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ترکی کے صدر وزیر اعظم سمیت عالمی قائدین شرکت کریں گے ،چند دن قبل استنبول میں ایسام کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں ایک سیشن کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ، کشمیر کے حوالے سے قرار داد پیش کی ، ساٹھ ممالک کے 150نمائندوں نے متفقہ طو رپر منظور کی ، کھوئی رٹہ میں سراج الحق کا عظیم الشان جلسہ کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام تھا ، مودی جموں ریجن میں 1947ء کی طرح بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے ، جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے لیے میدان جہاد میں ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام دیانت دار با کردار قیادت کو منتخب کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاد شہید پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تنویر انور خان ، حاجی افراہیم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسلم دنیا کی این جی اوز کے سربراہ ڈاکٹر علی پرر سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی میں مسئلہ کشمیر پر ایک عالمی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کریں جس میں ترکی کے صدر ، وزیر اعظم سمیت عالمی قائدین شریک ہوں ، اس پر انہوں نے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کا اہتمام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے دورے کے دوران ترکی کی اہم شخصیات اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسلامی تحریکوں کے قائدین ، حکومتوں کے نمائندے دانش ور ، علمائے کرام اور سکالرز سے ملاقاتیں ہوئیں ان کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ۔عالمی قائدین کونریندر مودی کے کشمیریوں ، پاکستانیوں اور اسلام کے خلاف عزائم سے آگاہ کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی سے قبل برطانیہ میں اینٹی مودی ملین مارچ کی قیادت کی ، جو کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی طرف سے نمائندگی کے لیے نامزد کیاگیا تھا۔ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم مین گیٹ کے بجائے کھڑکی سے ہاؤس میں داخل ہوئے ہیں ۔ یہ کشمیریوں کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کھوئی رٹہ کا دورہ کیا انہوں نے ایک عظیم الشان جلسہ عام میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلے کا پیغام دیا اور کشمیریوں کی پشتی بانی کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جموں ریجن میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے ، وہ 1947ء کی طرح قتل عام کرنا چاہتا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو بیانات سے آگے بڑھ کر جامع حکمت عملی اور ٹھوس پالیسی تشکیل دے ۔ کشمیر کو فراموش کرنا بہت مشکل ہے نریندر مودی نے ہمارا کام آسان کیا ہے ۔ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اسلام آباد آ رہی ہے ۔مذاکرات ہونے چاہئیں واضح ایجنڈے کے تحت پیش رفت ہونی چاہیے ہندوستان اس وقت شدید دباؤ میں ہے ۔ آٹھ لاکھ فوج کے سامنے کشمیری کھڑے ہیں ایک کشمیری بھی سرینڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ نریندر مودی کے رویے سے اخبارات نے لکھا ہے کہ ہندو طالبان دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں ۔ میاں نواز شریف اور آرمی چیف نے بین الاقوامی سطح پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے جو خوش آئند ہے اور اس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں ۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو عالمی جنگ ہو سکتی ہے ۔