عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کرپٹ قیادت اور نظام سے نجات دلائیں گے،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanعوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کرپٹ قیادت اور نظام سے نجات دلائیں گے،محمود الحسن چودھری{/AF}

عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کرپٹ قیادت اور نظام سے نجات دلائیں گے،محمود الحسن چودھری

سراج الحق کے دورہ کھوئی رٹہ سے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام اور بیس کیمپ میں تبدیلی کی نوید ملی ہے کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب محمودا لحسن چودھری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی عوام کو کرپٹ قیادت اور فرسودا نظام سے نجات دلائے گی،اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے نہ مسائل حل ہوں گے اور نہ کشمیرآزاد ہوگا،سراج الحق کے دورہ کوٹلی سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حوصلے کا پیغام ملااہے ،آزاد خطے کے عوام کو تبدیلی کی نوید ملی ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 70برسوں سے اس خطے پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کا ایجنڈا عوام کی فلاح وبہبود نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنا ہے،برادری کا نام لے کر اسمبلی تک پہنچنا ہے اور کام اپنے عزیزوں اورذات کے کرتے ہیں عوام اب ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے،جماعت اسلامی آزاد رریاست کو ماڈل ریاست بناناچاہتی ہے ایک ایسی ریاست جس میں انفرادی اور اجتماعی طورپر انصاف ہوعدل ہو میرٹ پر کام ہوجس کا حق ہے ا س کوملے۔یہ سب سے زیادہ عوام کے مفاد میں ہے،عوام اس کو سمجھیں،آج جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں نہ سڑکیں ہیں نہ پانی ہے نہ ہسپتال ہیں وسائل لوٹے جارہے ہیں تھانے کرپشن کے اڈے ہیں حکومت عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر