{AF}
حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جماعت اسلامی نہیں چھوڑے گی ، عبدالرشید ترابی{/AF}
حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جماعت اسلامی نہیں چھوڑے گی ، عبدالرشید ترابی
نسل نو کی سیرت و کردار کی تعمیر اور علم کے ہتھیار سے لیس کر کے جدید چیلنجز کے مقابلے کے قابل بنائیں گے ، جماعت اسلامی نے شاندار عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، جو کسی دوسری جماعت کی جھولی میں نہیں ، تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ، مودی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، جماعت اسلامی رائے عامہ کے مسلسل دباؤ سے حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر پسپائی سے روکے ہوئے ہے ، سراج الحق کے دورے تحریک آزادی کشمیرکی تقوویت اور مقبوضہ کشمیر میں حوصلے کا پیغام پہنچاتے ہیں باغ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جماعت اسلامی نہیں چھوڑے گی ،نسل نو کی سیرت و کردار کی تعمیر اور علم کے ہتھیار سے لیس کر کے جدید چیلنجز کے مقابلے کے قابل بنائیں گے ، جماعت اسلامی نے شاندار عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، جو کسی دوسری جماعت کی جھولی میں نہیں ، تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ، مودی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، جماعت اسلامی رائے عامہ کے مسلسل دباؤ سے حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر پسپائی سے روکے ہوئے ہے ، سراج الحق کے دورے تحریک آزادی کشمیرکی تقوویت اور مقبوضہ کشمیر میں حوصلے کا پیغام پہنچاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد احمد کی سربراہی میں کراچی سے صنعت کاروں اور ڈاکٹرز پر مشتمل آئے ہوئے وفدسے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر تنویر انور خان ، آزاد طارق، مولانا ہدایت اﷲ اور خالد کھوکھر اور طاہر گلزار بھی موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ اسلامی تحریکوں کی وساطت سے اور کشمیری کمیونٹی کی وساطت سے ہم نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے ، سفارتی محاذ پر جماعت اسلامی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔ ہندوستان کے منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے عربی اور انگریزی میں میگزین شائع کر رہی ہے اور دیگر ذرائع سے ہندوستان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ رائے عامہ کے مسلسل دباؤ کو حکومت پاکستان پر برقرار رکھتے ہوئے اس کو بھی پسپائی سے روکے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان بھی بھرپور تعاون کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کے آزاد خطے کے دورے کی اسیی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مثبت پیغام پہنچتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر سے متعلق ٹھوس اور دلیرانہ موقف اختیار کرے ۔ تاکہ یہ تنازعہ حل کیا جا سکے ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی مہاجرین کی دیکھ بھال کو اول روز سے اپنے مشن کا حصہ سمجھ رہی ہے مہاجرین کے کیمپوں میں سکولز ، میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔زلزلے میں کراچی کے لوگوں نے بھرپور تعاون کیا جماعت اسلامی کے زیر نگرانی چلنے والے پیما ہسپتال نے 5لاکھ سے زیادہ مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کیں ، آغوش ، الخدمت ، جیسے ادارے آج بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ آغوش کا ادارہ کیڈٹ کالج کی طرز پر یتیم بچوں کی کفالت مفت میں کر رہا ہے اور ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے تا کہ عوام کی بہتر انداز سے خدمت کی جا سکے ۔ 70سالوں سے یہ نظام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے انہوں نے کراچی کے ان سارے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے متاثرین زلزلہ کی اس وقت بھی خدمت اور آج بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی متاثرہ شخص باقی ہے جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوام کی خدمت اور بحالی کے کام کو جاری رکھیں گے۔