حکومت پاکستان مودی اور بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے،سراج الحق

{AF}siraj ul haqحکومت پاکستان مودی اور بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے،سراج الحق{/AF}

حکومت پاکستان مودی اور بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے،سراج الحق

مودی کا مقبوضہ کشمیر سے جانا ٹھہر گیا ہے آج گیا یا کل گیا،عبدالرشید ترابی

آزاد کشمیر میں اب جماعت اسلامی کے سوا کوئی حکومت نہیں کر سکتا،کشمیر کی آزادی اور کسی صبح کو یہ انقلاب برپا ہونا ہے اس کے لیے فضا تیار ہورہی ہے ،چلاس کے ولی کا موقف ہے کہ تحریک آزادی میں کرپٹ قیادت رکاوٹ ہے ،اگر کشمیر کی آزادی کو دیکھنا چاہتا ہو تو کشمیر ی اپنی صفوں کو درست کریں کارکن اس قابل بنائیں کہ وہ اﷲ کی نصرت آئے،حکمران کرپشن سے توبہ کر لیں تو ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں ،غریب کے بچے گندگی کے ڈھیر سے روٹی تلاش کرتے ہیں اور امیر کے کتے بھی پلاؤں کھاتے ہیں ،عوام اقتدار دیں تو یکساں نظام تعلیم اور مفت علاج فراہم کریں گے ،پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں کا ایجنڈا تعمیر وترقی نہیں ہے کھوئی رٹہ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے کشمیر کی آزادی ملی ایجنڈا ہے پوری پاکستانی قوم کا ایجنڈا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام روزانہ قربانیاں پیش کررہے ہیں ،مجھے پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے گلہ ہے کیونکہ نہ پاکستان میں نہ آزاد کشمیر میں مجھے یکسو نظرآتے ہیں وہ اگر لڑتے ہیں تو کشمیر کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ اپنے وسائل میں اضافے کے لیے لڑتے ہیں ،وہ اپنی دولت کو بیرون ملک لے جانے کے لیے لڑتے ہیں جن لوگوں نے قربانیاں دیں وہ آئیں ہم مل کر پاکستان کو نظریہ پاکستان کے مطابق بنائیں ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کے حوالے سے اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے گواہی دیتے ہیں مگر وہ سب بھول کر مفادات کے پیچھے چلتے ہیں ،مسائل کیسے حل ہوں گے ،جب تک عوام مل کر ذاتی مفادات سے نکل کر کشمیرکی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کر سکیں گے،جس سڑک پر میں آیا ہوں وہ آج بھی آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کررہی ہیں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ڈگریاں ان کے ہاتھوں میں ہیں مگر وہ دربدر ہیں ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے کھوئی رٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری مائیں بہنیں دور دراز علاقے سے جا کر پانی لاتیں ہیں ،اس سب کا کون ذمہ دار ہے کس نے آپ کو محروم کیا ہے کون آپ پر ظلم کررہا ہے میں کس پر الزام لگاؤں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم اپنے علاقوں میں سانپوں کے آگے دودھ ڈالتے ہیں پھر وہی اژھا بن جاتے ہیں وہ ہمارے وسائل لوٹتے ہیں پھر جب موقع آتا ہے تو آپ ان کو ووٹ دیتے ہیں ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے زلزلہ ،سیلاب اور ہر مشکل گھڑی کے موقع پر آپ کی خدمت کی ہے ،کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے یہ ایجنڈا ہماری حکومت کے سامنے ہے ،جب ہم چیختے ہیں تو وہ کچھ بولتے ہیں جب ہم چپ ہوتے ہیں تو وہ شکر ادا کرتے ہیں ،ہم نے دیکھا پاکستان کی محبت کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی دی جا رہی ہیں ،میں نے پاکستان کے قائدین کو کہا کہ ان کے جنازوں میں شریک ہوں مگر یہاں کے قائدین نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ،ہم نے مشورہ دیا کہ پاکستان چین ،سعودی عرب اور ترکی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرے مگر انہوں نے نہیں کیا آج بھی ہم کہتے ہیں کہ وہ اپنا کردار کریں چونکہ مودی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو یہی پیغام دے رہا ہے کہ ہم آپ کو پاکستان سے محبت کی یہ سزا دیں گے،بنگلہ دیش میں پھانسیاں پانے والوں نے معافیاں نہیں مانگیں بلکہ موت قبول کی مگر پاکستان کے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ،حکومت پاکستان مودی اور بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے چونکہ مودی نے خود اعتراف کیا ہے کہ میں بنگلہ دیش کی علحیدگی میں کردار ادا کیا،وزیر اعظم اگر لبرل پاکستان کی بات کرتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ کیا مقبوضہ کشمیر کے عوام بے دین پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کریں گے نہیں بلکہ وہ اسلامی پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں ،ہم اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اپنے ملک کو نظریے اور منزل سے دور رکھنا اور شہداء پاکستان سے محروم رکھنا نظریہ پاکستان سے غداری ہے میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ اس علاقے کو خوشخال اور اسلامی کشمیر بنائیں میرا یہ ایجنڈا ہے یکسان نصاب تعلیم،جس کتاب کو وزیر اعظم کا بیٹا پڑھتا ہے اس کتاب کو ایک چوکیدار کا بیٹا بھی پڑھے غریبوں کے لیے علاج مفت ہو ،کیسنر یرقان،دل اور گردے کی بیماری کا علاج فری ہو گا ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دے ،پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمران کرپشن چھوڑ دیں تو یہ سب ہو سکتا ہے ،روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے یہ ختم ہو جائے تو ہم ہر بچے کو صحت اور تعلیم مفت دے سکتے ہیں ،ہم خواتین کو حقوق دیں گے کوئی ممبر اور امیدوار نہیں بن سکتا جب تک وہ یہ سرٹیفکیٹ جمع نہ کرائے کہ اس نے اپنی بہن کو جائیدا د میں حق دے دیا ہے ،یہاں کے وزراء نے جب اپنی بہنوں کو حق دیا تو ملک ترقی کرے گا،ہمارا موقف یہ ہے کہ اگر اس معاشرے میں کسی غیر مسلم کے ساتھ ہو گا ہم اس کا بدلہ لیں گے یہ اسلامی حکومت میں نا انصافی کی باتیں ہو رہی ہیں اسلام میں تو یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کتا بھی بھوکا مرتا ہے اس کا حساب بھی حکمران سے ہو گا یہاں غریبوں کے بچے گندگی کے ڈھیر میں رزق تلا ش کررہے ہیں ،میں اس نظام کا باغی ہو ں ،یہ اسلام کے خلاف نظام ہے،اسلامی نظام مساوات کا نظام ہے اﷲ نے اگر موقع دیا اور ہمارے بھائیوں کو کشمیر میں موقع دیا تو ہم غریب لوگوں کو حقوق دیں گے سب کو حقوق دیں گے کوئی محروم نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ جتنا پیسا تارکین وطن بھیجتے ہیں ہمارے حکمران چوری کر کے لوٹ کر بیرون ملک واپس اپنے اکاونٹ میں بھیجتے ہیں ،میں برطانیہ میں گیا تو وہاں بڑے بڑے پلازے ہمارے حکمرانوں کے ہیں اور یہاں صرف لوٹنے کے لیے ہیں ،چالیس ارب کا نیا ٹیکس لگایا گیا ہے اور بہانا بنا یا گیا ہے کہ یہ ضرب عضب کے لیے لگایا ہے ٹیکس لگانے کے بجائے کرپشن سے توبہ کریں غیر ترقیاتی اخراجات کم کریں ،اگر آپ لوگوں نے میرے ترابی ،میرے آفاقی پر اعتماد کیا تو ہم آپ کو خوشخال کشمیر دیں گے ،میں جس بیٹھک میں وزارت سے پہلے رہتا تھا آج بھی اسی میں رہتا ہوں ، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر سے جانا ٹھہر گیا ہے آج گیا یا کل گیا ،اگر مودی نے مقبوضہ جموں میں اپنے مسلح غنڈوں کو لگام نہ دی تو ہم مجاہدین کی زنجیریں کھول دیں گے جنرل راحیل شریف سے کہتے ہیں کہ وہ یہ دیواریں ہٹا دیں ہمارے مجاہدین ان دیواروں کو روند ڈالیں گے،ترکی میں 60ممالک کے نمائندوں نے کشمیریوں کی متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ میں مودی کو مین گیٹ کے بجائے کھڑی سے اندر جانا پڑا ،مودی کو مقبوضہ کشمیر سے بھی بھگائیں گے اور آزاد کشمیر سے بھی کرپٹ نظام کو ختم کریں گے،قائد پاکستان سراج الحق ہر آزمائش کی گھڑی میں ہمارے ساتھ موجود ہیں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی اور امت کی سربلندی کے لیے سراج الحق اپنا کردار ادا کررہے ہیں،کشمیر کی آزادی اور کسی صبح کو یہ انقلاب برپا ہونا ہے اس کے لیے فضا تیار ہورہی ہے ،چلاس کے ولی کا موقف ہے کہ تحریک آزادی میں کرپٹ قیادت رکاوٹ ہے ،اگر کشمیر کی آزادی کو دیکھنا چاہتا ہو تو کشمیر ی اپنی صفوں کو درست کریں کارکن اس قابل بنائیں کہ وہ اﷲ کی نصرت آئے انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں ایک وزیر بیٹھا ہے اور کئی وزیر ضلع میں بیٹھے ہیں اور وہ سارے وسائل لوٹ رہے ہیں امریکہ پوری دنیا میں حکومت کررہا ہے اس کے صرف 16وزراء ہیں ڈیڑھ ضلعوں کی حکومت میں 32وزیر جو ہار گیا وہ مشیر اور جسے ٹکٹ نہ ملے وہ کو آرڈنیٹر یہ فوج قومی خزانے کو لوٹنے کے لیے بنائی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ کتنی بد قسمتی ہے کہ بیس کیمپ شہداء کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں ہے لوٹ مار کے اس کلچر کو جب تک ختم نہیں کریں گے ایک نظریاتی قیادت سامنے نہیں لائیں گے تو حالات نہیں بدلیں گے ،اب بہت ہو چکا ہے سب اقتدار کے مزے لو ٹ چکے ہیں اب اسلام کی باری ہے جب تک اسلامی حکومت قائم نہیں ہو گی نہ عوام کی قسمت بدلے گی اور نہ کشمیر آزاد ہو گا ،ہم کب تک ضرورتیں پیش کرتے رہیں گے ،تعلیم کسی معاشرے کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتا ہے اس کا بیڑا غرق کررکھا ہے جو بچا ہے وہ جماعت اسلامی نے بچایا ہے ،عرب امارات کی سطح سے زیادہ اچھے تعلیمی ادارے دئیے ہیں خدمت کے میدان میں وہ کام کیے ہیں جو اور کوئی نہیں کر سکے،چراغ حسن حسرت کے جانشین صغیر قمر قلم کے محاذ پر خدمت کے محاذ پر اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں ،ابلاغ کے محاذ پر صحافت کے محاذ پر خدمت کے محاذ پر ہم نے عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے اس نظام کو مسترد کریں ،حبیب الرحمان صاحب کردار ہیں ان کو منتخب کریں ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری نے کہا کہ سراج الحق ملت اسلامیہ کے قائد ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ملک کے ظالمانہ نظام کوبدلنا ہے اﷲ کے مشن کو لے کر آئے ہیں آپ ان کا ساتھ دیں تاکہ اس ملک کا نظام درست ہو سکے ،تھانے اور کچہریاں انصاف فراہم کریں نہ کہ کرپشن کے اڈے بنیں،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر قوم کی مجرم ہے پورے آزاد کشمیر میں ایک سٹرک ایک کالج اور ہسپتال ایسا نہیں جہاں سہولیات موجود ہوں،جعلی تعلیمی پیکج دیا گیا ہے جس کو ہم نہیں مانتے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کیا گیا ہے ،سینکڑوں ہڈاک ملازمین ہیں جن کومستقل کیا جا سکتا تھا نہیں کیا گیا اس ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید چوہدری نے کہا کہ کوٹلی کے عوام نے 10جون کو بھی تاریخی استقبال کیا تھا اور آج وادی بنا کے عوام نے بھی ثابت کر دیا کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر ضلع اور حلقہ کھوئی رٹہ سے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حبیب الرحمان آفاقی نے کہا کہ اس ریاست کے حکمرانوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹا ہے 70سال پہلے جہاں تھے آج بھی وہاں ہیں پڑھے لکھے لوگ در بدر ہیں اور سیاسی پنڈتوں کے اہلکار موج کررہے ہیں میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ادارے تباہ کر دئیے اب ہم ان کو یہاں سے بھگا کر دم لیں گے،عوام ہمارا ساتھ دیں اس حلقے کی قسمت بدل دیں گے،صحت تعلیم کے شعبے تباہ کر دئیے گئے اس حلقے کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے ،جلسہ عام سے امتیاز بزمی،معروف شاہد،فیاض بٹ ،نثار ،اسلم حجازی،ڈاکٹر نواز چوہدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ قرارداد جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام آج کا یہ عظیم جلسہ عام تحریک آزاد ی کشمیر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زاہد شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیری قوم کو حق خودارادیت کے حصول میں معاونت کرے ،آج کا یہ جلسہ تحریک حریت کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین اور عوام کی تاریخی جدوجہد اور استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے ،آج کا یہ جلسہ عام بھارتی وزیر اعظم ہٹلر ثانی نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیرمیں حریت پسندوں کے خلاف اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے ،جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی اور مملکت پاکستان سے الحاق تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،آج کا یہ جلسہ عام 1971ء میں پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنے والوں اور پاک فوج کا ساتھ دینے والے محب وطن جماعت اسلامی بنگلہ دیشن کی قیادت کے خلاف بھارتی ایماء پر حسینہ واجد کی طرف سے انتقامی کاروائیاں پے در پے عدالتی قتل کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ،پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ پاکستان کے حامیوں کے خلاف کاروائیاں بند کرائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر