اسلام آباد میں کشمیری مہاجرین کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے ،خالد عمران خالد

{AF}khalid imran khalid اسلام آباد میں کشمیری مہاجرین کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے ،خالد عمران خالد  {/AF}

اسلام آباد ( پ ر) اسلام آباد میں کشمیری مہاجرین کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے ، مہاجرین کے نام نہاد قائدین مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر مولانا خالد عمران خالد نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ذمہ داران الیکشن کی تیاری کریں ۔ ووٹر لسٹوں کو چیک کریں جعلی ووٹر کو خارج کیاجائے ۔10دسمبر سے اسلام آباد میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں گے جس کے ذریعے ایک بڑی تعداد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کی مکمل سرپرستی کی ہے مجاہدین کے مسائل بھی حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی پر تنقید کرنے والے اپنی کامیوں کو چھپانے کے لیے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر قائم مقام قیم لیات بیگ ، نائب امیر ضلع بھی موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر