بنگلہ دیش میں جماعت سلامی کے قائدین کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں کے خلاف عبدالریشید ترابی کی کال پر پورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبنگلہ دیش میں جماعت سلامی کے قائدین کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں کے خلاف عبدالریشید ترابی کی کال پر پورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے{/AF}

بنگلہ دیش میں جماعت سلامی کے قائدین کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں کے خلاف عبدالریشید ترابی کی کال پر پورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے

مظفرآباد،باغ،کوٹلی،راولاکوٹ،میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پر پورے آزاد کشمیرگلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین نے بنگلہ دیش میں بھارتی ایما پر جماعت اسلامی کے قائدین اور نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسیوں دینے کے خلاف مظاہرے کیے گئے ،ترجمان کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بنگلہ دیش کی نام نہاد حکومت اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرے مودی حسینہ گٹھ جوڑ نامنظور کے نعرے لگارہے تھے،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین جماعت اسلامی نے کہاکہ حسینہ واجد مودی کی ایماپر نظریہ پاکستان اور پاک فوج کو پھانسی دے رہی ہے حکومت پاکستان اور جنرل راحیل شریف کہاں ہیں وہ اس کاسختی سے نوٹس کیوں لیتے،بنگلہ د یش حکومت معاہدے کی بھی خلاف ورزی کررہی ہے،حکومت پاکستان اس سنگین مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پراٹھے اور بگلہ دیش کو او آئی سی سے باہر نکلوائے،مقررین نے کہاکہ مودی کشمیریوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بھی پاکستان کی محبت سے باز آجائیں ورنہ ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا،کشمیری قائدین نے کہاکہ ہندوستان سے کشمیرآزاد کرواکربنگلہ دیش کا بدلہ لیں گے،مگر حکومت پاکستان اور عوام اور فوج اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے کہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل تک جائیں گے اور ہندوستان سے بدلہ بھی لیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر