جماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر دینی لٹریچر فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ،محمو دا لحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanجماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر دینی لٹریچر فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ،محمو دا لحسن چودھری{/AF}

جماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر دینی لٹریچر فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ،محمو دا لحسن چودھری

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمو دا لحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام رابطہ مہم کے دوران دین کی تفہیم کے لیے 65ہزار کتابیں عوام الناس تک پہنچائے گی،دین کی تفہیم کے لیے ضروری ہے کہ لوگ کتابوں کا مطالعہ کریں کتاب بینی کا رجحان مایوس کن حد تک کم ہو چکا ہے ،زندہ اور باشعور قومیں عروج کے راستے تعلیم اور دین کی تفہیم سے حاصل کرتی ہیں ،جاہل اقوام کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتیں ،جماعت اسلامی نے عوام کو باشعور اور دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کیا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹلی میں دعوتی مہم کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دین کا بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ،آزاد کشمیر میں تعلیمی شرح بہتر ہے لیکن دینی تعلیم اور دین کا شعور دینی معلومات دین کیا ہے؟اور ہم سے تقاضے کیا کررہا ہے یہ علم حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر دینی لٹریچر فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ،جماعت اسلامی رائے عامہ کو بیدار کر کے اس کو دین کا حقیقی شعور دلا کر آزاد خطے میں تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری طریقے سے ہی تبدیلی لانا چاہتی ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کتب کو عوام الناس تک پہنچائیں اور اس کا جائزہ بھی لیں خود بھی مطالعہ کریں اور لوگوں کو دین کے مطالعے کا زوق شوق پیدا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر