{AF}
امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع اسلام آباد کا بارہ کہو کا دورہ بلدیاتی انتخابات میں بار ہ کہو میں تراز و کی حمائت کا اعلان {/AF}
امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع اسلام آباد کا بارہ کہو کا دورہ بلدیاتی انتخابات میں بار ہ کہو میں تراز و کی حمائت کا اعلان
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے امیر مولانا خالد عمران خالد نے بارہ کہو کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیری کمیونٹی میں جماعت کا پیغام پہنچانے کے لئے دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 1 سے عبدالعزیر صاحب اور وارڈ نمبر 5سے سجاد عباسی صاحب اور ان کے پینل کی حمائت کی جائے اور صرف دیانتدار اور خوف خدا کی حامل قیا دت کا انتخاب کیا جائے۔ قبضہ مافیا، بھتہ خوراور جاگیر داری نظام پر کاری ضرب لگائی جائے اور عوام کو ان کے خلاف متحد کیا جائے،جماعت اسلامی بارہ کہو کی تنظیم نو بھی کی گئی۔ امیر نعیم اختر عباسی،قیم عامر عباسی، نائب امراء خواجہ بشیر احمداوررفیق توحیدی مقرر،یگر عہدیداران کی تفصیل یہ ہے، صدر الخدمت فاؤنڈیشن بارہ کہو امجد محمود امجد، سیکرٹر ی مالیات محمد آصف، اشعبہ موثر افراد ظفراﷲ ،حلقہ درس ِ قرآن بری امام نئی آبادی مختار کشمیری، حلقہ درس قرآن کوٹ ہتھیال و محلہ ٹکا خان خواجہ بشیر احمد،اجلاس نے فیصلہ کیا کہ 13دسمبر سے بارہ کہو میں عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ کشمیری کمیونٹی کے تمام افراد تک جماعت کی دعوت پہنچائی جائے گی۔