انفرادی اور اجتماعی طور پر جب تک ہم اﷲ سے اپنی گہری وابستگی قائم نہیں کریں گے تو مسائل ہی مسائل ہمارا مقدر بنے رہیں گے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid انفرادی اور اجتماعی طور پر جب تک ہم اﷲ سے اپنی گہری وابستگی قائم نہیں کریں گے تو مسائل ہی مسائل ہمارا مقدر بنے رہیں گے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

تھوراڑ،پاک گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر جب تک ہم اﷲ سے اپنی گہری وابستگی اور قرآن سے اپنا تعلق قائم نہیں کریں گے اس کا عملی مظاہرہ نہیں کریں گے تو مسائل ہی مسائل ہمارا مقدر بنے رہیں گے،اسلامی انقلاب اسلامی نظام حیات کا قیام ہی ہمارے دکھوں کا مداوا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں تھوراڑ اور پاک گلی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر ضلع اور امیر حلقہ4 سجاد انورسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ قیادت کو تبدیل کریں اس قیادت نے 70سالوں میں عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کیا ہے کرپشن،ظلم،نا انصافی کی داستانیں رقم کی ہیں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے اور لوٹ رہے ہیں اس قیادت کا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا نہیں بلکہ لوٹ مار کرنا ہے حلقہ نمبر4آج بھی آزاد کشمیر کے پسماندہ ترین حلقوں میں شمار ہوتا ہے نہ سڑکیں ہیں نہ سکول ہیں نہ ہسپتال70سالوں سے یہ لوگ آپ کو دھوکا دیتے رہے ہیں آپ بیدار ہوں گے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو آپ کے مسائل حل ہوں گے ورنہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی میدان میں اتری ہے تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ ہم میدان میں آئے ہیں آپ لو گ ایک دفعہ جماعت اسلامی کو آزمائیں ہم آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے اور آپ کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نظام کے نفاذ کے مشن کو لے کر نکلی ہے اور یہ مشن ہر مسلمان کا مشن ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر